مزید دیکھیں

مقبول

جوڈیشل کمیشن اجلاس: آئینی بینچ میں دو نئے ججز کا اضافہ

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے آئینی بینچ میں...

شبلی فراز کا سینیٹ کی خالی نشست پر انتخابات کا مطالبہ

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر، سینیٹر شبلی فراز نے ثانیہ...

فیصل آباد، پیٹرول پمپ پر آتشزدگی، آئل ٹینکر اور دو کوسٹر بسیں جل کر خاکستر

– فیصل آباد کے علاقے ستیانہ کے قریب واقع ایک پیٹرول پمپ پر اس وقت خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جب تیل سے بھرے ایک آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں قریب کھڑی دو کوسٹر بسیں اور ایک دیگر گاڑی مکمل طور پر جل گئیں۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر پیٹرول سپلائی کے لیے پمپ پر پہنچا ہی تھا کہ اس دوران اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث گاڑی کی وائرنگ میں آگ لگ گئی، جس نے پلک جھپکتے ہی ٹینکر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پھیل کر قریب کھڑی دو کوسٹر بسوں اور ایک دوسری گاڑی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ممکنہ جانی نقصان سے بچاؤ کو یقینی بنایا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم تین گاڑیاں مکمل طور پر جل کر تباہ ہو چکی ہیں، جس سے لاکھوں روپے کے مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ آگ لگنے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ کو آتشزدگی کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan