فیض حمید کیخلاف ٹرائل سبوتاژ کرنے کیلیے سول نافرمانی کی کال دی گئی،طلال چودھری

talal

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ فیض حمید اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے درمیان گٹھ جوڑ نے ملک کو سنگین نقصان پہنچایا اور اسے ڈیفالٹ کے دہانے تک پہنچا دیا۔

طلال چودھری انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانا ضروری ہے تاکہ حقیقت سامنے آ سکے۔سینیٹر طلال چودھری کا کہنا تھا کہ فیض حمید کیخلاف ٹرائل کو سبوتاژ کرنے کے لیے سول نافرمانی کی کال دی گئی، جس سے یہ بات واضح ہو گئی کہ 9 مئی کو ہونے والے احتجاج کو بغاوت کے طور پر منظم کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب اداروں کے اندر سے بھی ان افراد کو سپورٹ نہیں مل رہی جو پہلے ان کی حمایت کرتے تھے۔طلال چودھری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ملک کے مفاد میں اس معاملے کی تحقیقات اور اس پر کارروائی کرنا ضروری ہے تاکہ ایسے عناصر کا محاسبہ کیا جا سکے جو ملکی سالمیت اور ترقی کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی اور ان کے حامیوں کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا مقصد صرف اپنے مفادات کا تحفظ کرنا تھا، جبکہ ملک کی معیشت اور استحکام کو شدید نقصان پہنچا۔

سینیٹر طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ اب ادارے اور عوام بغاوت کے ان واقعات کا سختی سے نوٹس لے رہے ہیں اور ان تمام افراد کا محاسبہ کیا جائے گا جو قومی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

فیض حمید کے خلاف چارج شیٹ جاری ہونا اہم پیشرفت ہے۔مصطفیٰ کمال

فیض حمید کیخلاف چارج شیٹ،عمران کا بچنا ممکن نہیں، فیصل واوڈا

فیض حمیدکیخلاف چارج شیٹ،اصل مجرم عمران اور پی ٹی آئی قیادت

فیض حمید کو چارج شیٹ کر دیا گیا 9 مئی کے الزامات بھی شامل

Comments are closed.