فیض حمید کے اوپن ٹرائل کے مطالبے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا شدید ردعمل

0
58
khwaja asif

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جانب سے فیض حمید کے اوپن ٹرائل کے مطالبے پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مطالبہ بانی پی ٹی آئی کی طرف سے کیوں کیا جا رہا ہے، اس بات کو سمجھنا ضروری ہے۔خواجہ آصف نے نشاندہی کی کہ بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بھی متعدد کیسز ملٹری کورٹس میں چلائے گئے، مگر اس وقت انہوں نے ملٹری کورٹس کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کیوں نہیں کیا؟ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس مسئلے کو بھی اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔وزیر دفاع نے بانی پی ٹی آئی پر الزام عائد کیا کہ وہ اس معاملے کو فیض حمید کی ہمدردی میں نہیں، بلکہ اپنے سیاسی کیپیٹل کو بڑھانے کے لیے اٹھا رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اس وقت جیل میں ہمیں کوئی ایسی سہولت میسر نہیں تھی جس سے ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلائے جا رہے ہوں۔ مگر بانی پی ٹی آئی کے معاملے میں صحافیوں سے ملاقاتیں، فیملی سے ملنے اور دوستوں سے ملاقاتیں جیسی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔خواجہ آصف نے پارلیمنٹ میں سوال اٹھایا کہ بانی پی ٹی آئی کو یہ خصوصی سہولتیں کیوں دی جا رہی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر روشنی ڈالنی چاہیے کہ بانی پی ٹی آئی کو اس حد تک سہولیات فراہم کیوں کی جا رہی ہیں جبکہ وہ اپنے سیاسی مفادات کو بڑھانے کے لیے اس قسم کے بیانات دے رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے یہ واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کا مطالبہ فیض حمید کی حمایت یا ہمدردی کے لیے نہیں، بلکہ سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے ہے، جس سے ان کے عزائم ظاہر ہوتے ہیں۔

Leave a reply