تلہ گنگ :فائزہ اقبال ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی لائبریری سیکرٹری منتخب

تلہ گنگ (شوکت علی ملک سے) ینگ لائرز کمیونٹی کی ممبر ایڈووکیٹ فائزہ اقبال نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی سے بلامقابلہ لائبریری سیکرٹری منتخب ہو کر تلہ گنگ ملتان خورد کا نام روشن کردیا۔

ایڈووکیٹ فائزہ اقبال کا تعلق تلہ گنگ کے نواحی علاقے ملتان خورد سے ہے، انہوں نے بطور لائبریری سیکرٹری منتخب ہو کر نہ صرف علاقے کا نام روشن کیا بلکہ علاقے کے تمام نوجوان وکلاء کے لئے موٹیویشن بن گئیں۔

اس موقع پر فائزہ اقبال ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ دیہاتی علاقے سے تعلق رکھنے کے باوجود اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل و کرم اور دوستوں کی محبت، خلوص اور سپورٹ کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا ہے جوکہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے،

انہوں نے تمام سینئرز اور ساتھی وکلاء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کو اس اہم زمہ داری کے لیے منتخب کیا۔ اس شاندار کامیابی پر اہلیانِ ملتان خورد نے ملتان خورد کی ہونہار بیٹی فائزہ اقبال ایڈووکیٹ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Comments are closed.