فیض آباد دھرنا کیس ،سابق وزیراعظم شہباز شریف کو انکوائری کمیشن نے تحقیقات کے لئے طلب کر لیا
انکوائری کمیشن نے شہباز شریف کو 3 جنوری کو طلب کیا ہے،نجی ٹی وی جیو کےمطابق شہباز شریف کو سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے طلب کیا گیا ہے،انکوائری کمیشن شہباز شریف سے بیان قلمبند کرے گا، انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ 22 جنوری کو سپریم کورٹ میں جمع کرانی ہے
اس سے قبل سابق وزیر داخلہ احسن اقبال , فواد حسن فواد اور اس وقت کے ایس ایس پی اسلام آباد بھی اپنا بیان قلمبند کروا چکے ہیں ۔سپریم کورٹ کی ہدایت پر وزارت قانون و انصاف کے نوٹیفکیشن کے بعد کمیشن اپنی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے,شاہد خاقان عباسی اس وقت وزیراعظم تھے جب فیض آباد دھرنا ہوا تھا، وہ اگست 2017 سے 31 مئی 2018 تک وزیراعظم رہے ،راولپنڈی میں فیض آباد دھرنا کیس میں انکوائری کمیشن نے شاہد خاقان عباسی کو طلب کیا گیا تھااور وہ پیش ہو گئے تھے،
قوم نے فیض آباد دھرنا کیس میں ناانصافی کا خمیازہ 9 مئی کے واقعات کی صورت بھگتا، سپریم کورٹ
شوکت عزیز صدیقی کیس، فیض حمید،بریگیڈئر ر عرفان رامے،سابق چیف جسٹس انور کاسی کو نوٹس
جنرل رقمر جاوید باجوہ، فیض حمید پر مقدمہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
فیض آباد دھرنا کیس میں نظرثانی واپس لینے کی درخواست دائر
فیض حمید جو اب سابق ڈی جی آئی ایس آئی ہیں نے ملک کو ناقابِلِ تَلافی نقصان پہنچایا
،میں ابھی فیض حمید کے صرف پاکستانی اثاثوں کی بات کر رہا ہوں
فیض حمید مبینہ طور پر نومئی کے حملوں میں ملوث ہیں
نجف حمید کے گھر چوری کی واردات
واضح رہے کہ نومبر 2023ء میں وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے 3 رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا,وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ انسپکٹر جنرل اختر علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دیا، جن میں سابق آئی جی طاہر عالم اور ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ خوشحال خان بھی شامل ہیں