![sports](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2025/02/nz-cap.jpg)
لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ فخر زمان ہمارے لیے بڑا خطرہ ہوسکتے ہیں۔
باغی ٹی وی : نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ بہت زیادہ کرکٹ کھیل رہے ہیں ، ہم سیریز کیلئے اچھی تیاری کے ساتھ آئے ہیں ، چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کیلئے ٹرائی سیریز بہت اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ فخر زمان ہمارے لیے بڑا خطرہ رہے ہیں، ان کی وکٹ ہمارے لیے اہم ہوتی ہے، فخر زمان فاسٹ اور سپن بالرز دونو ں کو اچھا کھیلتے ہیں، ہم پاکستان کی بالنگ لائن اپ سے ہم آہنگ ہیں کہ وہ کتنا خطرناک ہوسکتے ہیں، ہماری ٹیم میں سینئر اور نوجو ان کھلاڑیوں کا کمبی نیشن ہے ، ہم برصغیر میں اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، اب بھی امید ہے اچھی کرکٹ کھیلیں گے–
یو ایس ایڈ پر پابندی،امریکی جج کا بڑا فیصلہ
مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے کراچی اور لاہور میں کھیلنے سے فائدہ ہوگا میرا یہ پہلی مرتبہ لاہور کا دورہ ہے اور یہاں کی وکٹ کافی فلیٹ لگ رہی ہے، لاہور کا قذافی سٹیڈیم کرکٹ کھیلنے کیلئے ایک بہترین گراؤ نڈ ہے ، پاکستان کی ٹیم بہت ہی متوازن ٹیم ہے، امید ہے شائقین کو اچھی سیریز دیکھنے کو ملے گی۔