باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن ۔مقبول ترین پروگرام کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان کی فیک آڈیو کے ذریعے پروپیگنڈہ کرنے والے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کیخلاف قانونی کاروائی کے لیے درخواست دے دی گئی ہے

ایف آئی اے سائبر کرائم کو درخواست دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مبشر لقمان پاکستان کے مایہ ناز اینکر ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرشہزاد گل نامی صارف نے ایک آڈیو ٹویٹ کی ہے جس میں نام مبشر لقمان کا لکھا گیا ہے ۔ آڈیو فیک ہے ۔ ملزم شہزاد گل کے خلاف فیک آڈیو کے ذریعے بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے پر کاروائی کی جائے ۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کو دی جانے والی درخواست میں ملزم کی ٹویٹ کا لنک بھی کاروائی کے لیے دیا گیا ہے

مبشر لقمان کا کھرا سچ پی ٹی آئی کو ہضم نہ ہو سکا ۔فیک آڈیو وائرل کرنے کی کوشش کی گئی ۔ آڈیو میں واضح سنا جا سکتا ہے کہ آواز مبشر لقمان کی نہیں بلکہ کسی اور کی ہے

مبشر لقمان پاکستان کے واحد اینکر ہیں جو ہمیشہ کھرا سچ میں سچ بولتے آئے اور حکمران ہوں یا اپوزیشن سب کو آئینہ دکھایا ۔ تحریک انصاف کے چئیرمین عمر ان خان خود اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ مبشر لقمان ایک بہادر صحافی ہے جو طاقتوروں کی کرپشن کو بے نقاب کرتا یے۔ حقیقت بھی یہی ہے کہ مبشر لقمان نے ہر دور میں ہمیشہ سچ کا علم بلند کیا اور حکمران خواہ وہ کسی بھی پارٹی سے ہوں انکی کرپشن کو عوام کے سامنے لائے حقیقی چہرہ عوام کو دکھایا ۔ عمران خان کے اقتدار میں آنے سے پہلے مبشر لقمان انکے لئے ہیرو تھے اور جلسوں میں وہ مبشر لقمان کی مثالیں دیتے تا ہم جب عمران خان کی کرپشن ۔فرح گوگی کے ڈاکے۔ عثمان بزدار کے کارنامے۔ بشری بی بی کی رشوت خوریاں مبشر لقمان ثبوتوں کے ساتھ منظر عام پر لائے تو پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے مبشر لقمان کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کر دیا ۔

اب مبشر لقمان کی تحریک انصاف کے ہی ایک سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے آڈیو ٹویٹ کی ہے جو فیک ہے۔ مبشر لقمان کا وی لاگ سننے والے بھی اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ اس آڈیو میں آواز مبشر لقمان کی نہیں بلکہ کسی اور کی ہے اور اس آڈیو کو مبشر لقمان سے جوڑا گیا ہے ۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ پہلے بھی ایسی مذموم حرکتیں کر چکے ہیں۔ کھرا سچ میں دلیل کے ساتھ مبشر لقمان نے بات کی جواب نہ ملا تو پی ٹی آئی والوں نے پروپیگنڈہ شروع کیا ۔ یوٹرن ماسٹر اور بات بات پر اپنا بیان بدلنے کا ریکارڈ بدلنے والے عمران خان کی سوشل میڈیا ٹیم یہ نہیں جانتی کہ مبشر لقمان کو ایسے مذموم ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرایا جا سکتا۔ آڈیو تو عمران خان کی سامنے آئیں جو حقیقی بھی ہیں اور انہیں کوئی جھٹلا بھی کہیں سکا ۔

فیک آڈیو پر مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ احمق ۔۔۔فیک آڈیو پھیلا رہے ہو انتظار کرو تمہاری صحیح آڈیو آنیوالی ہے

مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ ہم نے ایف آئی اے کو کاروائی کے لیے درخواست دے دی ہے کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ جھوٹ پھیلائے فیک آڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈہ کرے۔ جو بھی سوشل میڈیا پر ایسی گھٹیا حرکتیں کرے گا اسکے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اب بہت ہو گیا ۔ جب میں نے کرپشن کیخلاف ثبوت دیئے تو انکا جواب دینے کی بجائے سوشل میڈیا ٹیمیں میرے خلاف پروپیگنڈہ کرتی ہین ہمت ہے تو پروپیگنڈہ کی بجائے دلائل کے ساتھ آ کر بات کریں

Shares: