اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) محکمہ زراعت توسیع کا ڈپٹی ڈائریکٹر کی قیادت میں جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن 20 لاکھ مالیت کی جعلی کھاد ڈی اے پی پکڑلی ،محکمہ زراعت توسیع دیپال پور نے قصور روڈ اڈہ فرید کوٹ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے پکڑ لی۔جبکہ دوسری طرف کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد آصف رفیق اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) نے کسانوں کو غیر معیاری کھادیں فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ۔

محکمہ زراعت کومخبر خاص کے ذریعے اطلاع ملی کے ایک شخص ٹیوٹا کرولا گاڑی رنگ سلور نمبری ATW-798 میں مشکوک کھاد یا بیج لیکر دیپال پور سے حجرہ شاہ مقیم کی طرف جا رہا ہے۔ جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈاکٹر محمد آصف رفیق اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع دیپالپور نے ہمراہ سید سجاد حیدر کاٹن انسپکٹر زراعت دیپالپور و دیگر عملہ اس گاڑی کا پیچھا کیا اور اڈہ فرید کوٹ پر دھر لیا

گاڑی کی تلاشی لینے پر اس میں 25 بیگ سولو پوٹاش مشکوک کھاد بوزن 25 کلو گرام فی بیگ مالیتی 500000 روپے برآمد کر لئے گئے جبکہ ملزم بھی موقع پر گرفتار کر لیا گیا ۔گرفتار شخص مشکوک کھاد ملزم مختلف ڈیلران کو سپلائی کرنے کی غرض سے لے جا رہا تھا موقع پر ہی مشکوک کھاد کے نمونہ جات برائے تجزیہ لیبارٹری تیار کرکے سر بمہر کیے بقیہ مال اور گاڑی بطور مال مقدمہ بحوالہ پولیس تھانہ سٹی دیپالپور کرکے FIR کا اندراج کروادیا گیا

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد آصف رفیق اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع دیپالپور نے کہا کسی کوبھی کسانوں کا معاشی استحصال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی

Shares: