اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف میلہ،جعلی حکیموں کے روہی اورچولستانی سانڈے کاقتل عام جاری،محکمہ وائلڈ لائف غائبریگستانی جانوروں کا غیر قانونی شکار ، نایاب نسل کے سانپ اور سانڈے معدومیت کا شکار

تفصیلات کے مطابق تاریخی وقدیمی شہر اوچ شریف میلہ کے موقع پر روہی کے ریگستانی جانوروں کا شکار کر کے میلہ پر ان کا قتل عام کیا گیا جس سے غیر قانونی طور پر نایاب جانوروں کا شکار کرنے سے ان کی نسل کشی کا خطرہ لاحق ہے ۔ان نایاب جانوروں میں ریگستان میں پایا جانے والا سانڈا ،سانپ ، اور دیگر جانور شامل ہیں ۔

ریگستان اور دیگر علاقوں سے خوراک کی تلاش میں آنے والے ان جانوروں کو بڑے پیمانے پر شکار کیا جاتا ہے ۔اگر اس طرح سے غیر قانونی طور پر شکار کرنے سے روکا نہیں گیا تو ایک توابن جانوروں کی نسل کشی کا خطرہ ہے

خاص طورپر صحرائی علاقوں میں ریت پر رینگنے والا بے ضرر سا سانڈھا کہلانے والا جانور جعلی اور نام نہیاد حکماء کے ہاتھوں قتل عام کیا جانے لگا یہ سبزہ کھاتے اور شکاری پرندوں اور درندوں سے خود کو بچاتے اس کے دن گزرتے ہیں۔ مگر یہ خود کو انسان سے نہیں بچا پاتا۔دوسرے ہر جانور کی طرح اس میں بھی چربی پائی جاتی ہے۔ مگر اس کی چربی پر انسان کی خاص نظر ہے۔

میلے کے موقع پر فٹ پاتھوں پر نیم حکیم سانڈھے کے خالص تیل کی شیشیاں سجائے ، گاہکوں کا انتظار اور خاص طور نوجوان ان کانشانہ ہوتے ہیں،یہ نیم حکیم گاہک سامنے چاقو کی مدد سے ساندحے کا نرم پیٹ چاک کرتے ہیں اور اندر موجود چربی نکال لیتے ہیں۔یہ سب کچھ گاہک کی آنکھوں کے سامنے کیا جاتا ہے تا کہ اس کی تسلی ہو کہ وہ ’اصلی تیل‘ لے کر جا رہا ہے۔

Shares: