ننکانہ: ڈی ایچ کیوہسپتال مافیاء کے قبضے میں ،جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ بننے لگے

قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے والوں کو میڈیکلی ان فٹ قرار دلوانے کیلئے لاکھوں روپے لیکر ان فٹ کے سرٹیفکیٹ جاری ہونے لگے ،ذرائع

ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈی ایچ کیوہسپتال مافیاء کے قبضے میں ،جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ بننے لگے

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کے ہزاروں روپے ریٹ مقرر،جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کی کمائی میں ایم ایس ,کیشیئر ,چیئرمین ہیلتھ سپورٹ سٹاف ڈسٹرکٹ ہسپتال کےاعلی عہدے دار بھی حصہ دار،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ,ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ,صوبائی محتسب اعلی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ

ننکانہ صاحب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب کےمعتبر ذرائع نے کرپشن کے متعلق چونکا دینے والے انکشافات کرتے ہوۓ یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب مافیاء کے قبضے میں آگیا،بھاری رشوت کے عوض جعلی فٹنس سرٹفکیٹ بننے لگے ہیں اورجس کے ہزاروں روپے فیس کی آڑ میں وصول کئے جانے لگے

جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ بنانے کے لیے کیشیر فرمان علی خاں صرف دو عدد تصاویر اور شناختی کارڈ کی کاپی طلب کرتا ہے جس کے بعد ٹھیک ایک گھنٹے میں بغیر ای سی جی, ایکسرے,لیب ٹیسٹ کرواۓ اور انٹری کے ڈاکٹرز کے جعلی سائن اور مہریں ثبت کرنے کے بعد معتبر ذرائع کے مطابق ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عمران شاہ سے کاؤنٹر سائن کروانے کے بعد جاری کر دیتا ہے ,

کیشیئر فرمان علی خاں نے جولائی 2023 کے بعد سے لیکر اب تک سینکڑوں جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرچکا ہے ,اور اب تک حرام کےلاکھوں روپے کماچکا ہے

ذرائع نے بتایا کہ کیشیئر فرمان علی خاں کو ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عمران شاہ اور ان کے کارخاص ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے ضلعی عہدے دار چیئرمین کی مکمل حمایت حاصل ہے اسی لیے کیشیئر فرمان علی خاں نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا تھا, ذرائع نے مزید انکشاف کرتے ہوۓ بتایا کہ اگر اعلی پیمانے پر اس کرپشن کی انکوائری کی جاۓ تو کئی اورنام بھیسامنے آئیں گے جو اس کرپشن میں حصہ دار ہیں

ذرائع کا بتانا ہے کہ قبل از وقت ملازمت سے ریٹائرمنٹ لینے والوں کو میڈیکلی ان فٹ قرار دلوانے کیلئے لاکھوں روپے لےان فٹ کا سرٹیفکیٹ جاری کرایاجاتاہے

سماجی وفلاحی اور شہری حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جاۓ اور ملوث عناصر کو عبرتناک سزائیں دی جائیں .

Leave a reply