دشمن میڈیا چینلز جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، لاہور پر حملے کی افواہیں بے بنیاد ہیں
پاک بھارت جنگ میں بھارتی میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری متحرک ہو گئی ۔ بھارتی میڈیا بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی کو قومی فخر سمجھتا ہے۔پاکستان کے خلاف بھارتی فوج شرمناک ناکامی اور لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی سے بھارتی میڈیا بدحواس ہو گیا ہے ۔بھارتی میڈیا نے اپنی فوج اور حکومت کی ہزیمت کو چھپانے کیلئے نیا ڈرامہ شروع کردیاہے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ لاہور پر حملہ کیا گیا ہے جو کہ بے بنیاد اور فیک نیوز ہے،دشمن کے میڈیا ذرائع لاہور پر حملے کی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ براہ کرم ان جھوٹی اور گمراہ کن اطلاعات سے ہوشیار رہیں جو دشمن کے ذریعے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں. لاہور میں ایسی کوئی ہنگامی صورتحال نہیں ہے۔ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ افواہوں اور جعلی خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف تصدیق شدہ سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔یہ ضروری ہے کہ عوام ایسے غیر مصدقہ ذرائع سے بچیں اور کسی بھی قسم کی جھوٹی خبر پھیلانے سے گریز کریں تاکہ امن و امان کی صورتحال خراب نہ ہو۔تمام شہریوں کو صورتحال پر نظر رکھنے اور صرف حکومتی اعلامیوں پر توجہ کرنی چاہئے
قبل ازیں بھارتی میڈیا پر دکھایا جا رہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی پنجاب میں میزائیل فائر کیا گیا ہے۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ میزائل حملے کا ڈرامہ بھی پہلگام فالس فلیگ کی طرح ہے اور جھوٹا بے بنیاد ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی میڈیا مودی کے بھارتی سکھوں کو پاکستان کیخلاف ورغلانے کے منصوبے پر عمل کررہا ہے۔میڈیا میں پہلے ہی یہ خبریں زیرگردش ہیں کہ مودی حکومت بھارتی پنجاب میں فالس فلیگ کرکے الزام پاکستان پر لگا سکتا ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی میڈیا بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی کو قومی فخر سمجھتا ہے۔بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کر کے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔