وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ مسافروں کی آف لوڈنگ کا ایک اہم مسئلہ چل رہا ہے، ایجنٹ مافیا اس وقت مہم چلارہا ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ سے ایک شخص کو آف لوڈ کیا گیا، جو بھی فیک نیوز پھیلائے گا وہ اس کا ذمہ دار ہوگا، جھوٹی خبر پھیلانے والے صحافی نہیں۔

لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپریل 2025 تک 11 لاکھ افغانی واپس بھیجے، غیرقانونی افغان باشندوں کو واپس بھیج رہے ہیں، 3 صوبوں سے افغانی واپس بھیج رہے ہیں، کے پی کے حالات مختلف ہیں، جو کیمپ وفاقی حکومت نے بند کیے، وہ کے پی میں فعال ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور افغانستان سے آرہے ہیں، کے پی حکومت پہلے ملک کا سوچے پھر سیاست کرے، ایف سی ہیڈ کوارٹرز اور اسلام آباد میں حملوں میں افغان شہری ملوث تھے، ہم مزید بم دھماکوں کے متحمل نہیں ہوسکتے، کے پی حکومت کو وفاق کی پالیسیوں پر عمل کرنا ہوگا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام غیرقانونی افغانوں کو کہتا ہوں وہ عزت سے واپس چلے جائیں، کوئی غیرقانونی افغان واپس آیا تو سزا دیں گے۔

Shares: