اوچ شریف : شہر بھر میں جعلی عاملوں کی بھرمار

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف شہر بھر میں جعلی عاملوں کی بھرمار، سادہ لوح لوگوں سے لوٹ مار تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے وکلاء تاجران سردار طاہر خان بلوچ ایڈوکیٹ ، ملک مجیب الرحمٰن مڑل ایڈوکیٹ ملک یاسر مڑل ایڈوکیٹ ملک محمد شہزاد کھاکھی سردار عامر غنی لنگاہ عمر خورشید سہمن صدر سول سوسائٹی اوچشریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اوچ شریف شہر اور اسکے گر دونواح میں واقعہ مضافات میں درجنوں سے زائد مقامات پر با اثر چمتکاروں ،کالا علم اور تعویذ گنڈہ کرنے والوں نے ’’بعض سرکاری مہربانوں‘‘ اور با اثر شخصیات کی بدولت اپنی خودمختیار ریاستیں قائم کر کے عرصہ دراز سے سادہ لوح شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیانے میں دن رات مصروف ہیں جبکہ ان شر پسندوں اور شیطانی عوامل جانی رام اوچموغلہ ۔ اصغر والد اکبر موضع محمود ماتم ۔ ہاشم والد اکبر موضع محمود ماتم، پپو رام بستی شیخ روشن ۔ بگو رام والد چائنہ رام موضع محراب والا احمد پور شرقیہ ۔ احمد بخش ٹاوری موضع اتےراہ نے عوام کو بیوقوف بنا کردرجنوں گھرانوں میں سنگین نوعیت کے لڑائی جھگڑے اور میاں بیوی کے درمیان طلاقیں اور کاروبار کی بندش کے تعویز گنڈے کا کاروبار کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔اندرون شہر پوش علاقوں میں عالیشان کوٹھیوں بنگلوں اور دفاتر میں بیٹھے یہ جعلساز نوجوان لڑکوں لڑکیوں کو پسند کی شادی امتحان میں کامیابی ،پرائز بانڈ نکلنے ،کاروبار چمکانے ،دشمن کو زیر کرنے اور دیگر خواہشیں پوری کرنے کا جھانسہ دے کر دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں جبکہ ان کی پشت پناہی میں بعض با اثر اور طاقتور شخصیات کا نام لیا جاتا ہے جنھیں یہ مافیا مبینہ طور پر مالی بھتہ دینے کے علاوہ خواتین کے نذرانے بھی پیش کرتے ہیں ایسے گھناؤنے فعل کے متعلق کیے جانے والے ایک خصوصی سروے کے مطابق بعض عاملوں نے نئے ماڈل کی گاڑیاں اور شہر کے پوش اور مہنگے ترین علاقوں میں بنگلے بنا رکھےہیں اور اپنا کاروبار چمکانے اور شہر ت پھیلانے کیلئے متعدد مر د وخواتین خصوصاً نوجوان لڑکیاں ہائیر کر رکھی ہیں جو کہ مختلف گلی محلوں اور علاقوں میں جا کر ان تعویذ گنڈہ اور جادو کرنے والوں کے ’’خصوصی کارنامے‘‘اور معجزے مرچ مصالحوں کے ساتھ بیان کرتی ہیں اور سادہ لوح افراد خاص کر خواتین کو پھانس کر ان جعلی پیروں کے حضور لاتی ہیں جبکہ مردوں کو کنٹرول کرنے کیلئے پسند کی شادی ،یورپین ممالک کا ویزہ لگنے ،محبوب آپکے قدموں میں ،سوکن کا گھراجاڑنے ،پرائز بانڈ نکلوانے ،ساس بہو کے چکر کے تعویز گنڈے کے سپیشل ریٹس مقرر ہیں اور چھوٹے تعویز کے 4ہزار سے لیکر 10ہزار اور بڑے کے 15ہزار سے لیکر 20ہزار بٹورے جاتے ہیں۔ اوچ شریف بھر میں ان فراڈیوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور مظالم کے خلاف شہر بھر کی متعدد مذہبی ،سماجی ،رفاعی تنظیموں ،وکلاء ،طلبا اور سوشل ورکرز کی کثیر تعداد سمیت ملک یاسر مڑل ایڈووکیٹ ،سردارعامر غنی خان لنگاہ ایڈووکیٹ. شہزاد خان کھاکھی ایڈووکیٹ . عمر سہمن نے اظہارخیال کرتے ہوئے ایسے نام نہاد اور جعلسازوں کی فوری گرفتاری کے بعد ان کے ٹھکانے اور خود ساختہ ڈیرے ختم کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ایسے جعلسازوں اور فراڈیوں کے خلاف پولیس ایکشن لیتی رہتی ہے اور یہ لوگ دوران کاروائی روپوش ہوجاتے ہیں ا ور چند ماہ بعد دوبارہ کسی نئی جگہ اڈہ بنا لیتے ہیں تاہم کسی شہری کی جانب سے شکایت ملنے پر فوری کاروائی کی جاتی ہے

Comments are closed.