اوچ شریف : جعلی بیج ،ناقص زرعی ادویات سے کسانوں کی فصلیں تباہ ،زراعت آفیسرفرضی رپورٹیں بنانے میں مصروف

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگار حبیب خان)محکمہ زراعت کے افسران و عملہ کی مبینہ غفلت سے اوچ شریف بھر میں جعلی بیج ناقص زرعی ادویات سے کسانوں کی فصلیں تباہ محکمہ زراعت کے کرتا دھرتا کسانوں کو باہم سہولیات فراہم کرنے کی بجائے فرضی رپورٹیں اعلی حکام کو بجھوانے میں مصروف ہے‘کسان پھٹ پڑے
تفصیلات کے مطابق میڈیا سروے کے دوران مقامی زمینداروں کی بڑی تعداد نے صحافیوں کو بتا یا کہ پہلے گندم کی بوائی میں محکمہ زراعت کے عملے کی سستی و نااہلی صحیح مانیٹرنگ نہ ہونے کے باعث 2 نمبر بیج کی سرعام فروخت کھلی دوکانوں پر جاری رہی ان بیجوں کو زمینوں میں اگانے اور ناقص زرعی ادویات سے گندم کی فصل پر منفی اثرات مرتب ہونے سے ہمیں لاکھوں روپیہ کا نقصان اُٹھانا پڑا ،، محکمہ زراعت کے مقامی افسران کو بار بار مطلع کرنے کے باوجود ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ، اب کپاس بوائی میں بھی ناقص بیجوں کی بڑے پیمانے پر فروخت بھی پہلے کی طرح محکمہ زراعت کے عملہ کی ناقص حکمت عملی سے جاری رہی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ جعلی بیج اور ادویات کے استعمال سے فصلیں تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ زراعت سے وابسطہ سینکڑوں کسان و کاشتکار بد حالی کا شکار ہو چکے ہیں اور اوچ شریف شہر وگردونواح کے علاقہ میں زراعت کا مستقبل مخدوش ہوتا چلا جا رہا ہے ، کسانوں کا کہنا ہے کہ ناقص بیجوں اور ادویات بنانے والی کمپنیاں مشہور برانڈ کی نقل تیار کر کے نت نئے ناموں سے مارکیٹ میں پھیلا رہی ہیں جب کہ محکمہ زراعت کے حکام اس کاروبار سے اپنا حصہ وصول کر کے چشم پوشی اختیار کرتے ہیں، اس صورتحال کی وجہ سے زراعت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی بھاری نقصان پہنچ رہا ہےذرائع کے مطابق محکمہ زراعت اوچ شریف کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے اوچ شریف شہر وگردونواح علاقوں میں زرعی ادویات کے کئی غیر قانونی اسٹور کھل گئے ہیں جہاں پر نقلی اور غیر معیاری زرعی ادویات کی فروخت سرعام جاری ہے ، اوچ شریف میں محکمہ زراعت کے افسران نے مبینہ طور پر بھاری رشوت لے کر زرعی ادویات کے غیرقانونی اسٹورزکو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جو دھڑلے سے غیر معیاری ادویات فروخت کررہے ہیں، جس کے باعث کپاس کے کاشتکاروں کو شدید نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے،کپاس کے کاشتکاروں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ زراعت اوچ شریف کے عملے کیخلاف کارروائی کی جائے جو اپنی ڈیوٹی صحیح طریقے سے انجام نہیں دے رہے ہیں

Comments are closed.