سیالکوٹ: ائیرپورٹ پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 4 افراد گرفتار

سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض کی رپورٹ)ائیرپورٹ پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 4 افراد گرفتار

تفصیل کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسٹاپ لسٹ اور جعلی سفری دستاویزات رکھنے والے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار افراد میں طارق محمود، رئیس احمد، تیمور حسن اور تصور حسین شامل ہیں۔ طارق محمود اور رئیس احمد کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ طارق محمود فلائٹ نمبر G9-552 کے ذریعے شارجہ سے پاکستان پہنچا تھا اور اس کے خلاف سال 2024 میں مقدمہ درج تھا۔ سپیشل کورٹ سنٹرل-I لاہور کی ہدایت پر اس کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔ دوسری جانب، رئیس احمد فلائٹ نمبر PK177 کے ذریعے ابوظہبی جانے کی کوشش کر رہا تھا اور اس کا پاسپورٹ ترکی سے ڈیپورٹ ہونے کی وجہ سے اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔

ایک اور کارروائی میں، تیمور حسن اور تصور حسین کو جعلی ویزے کی بنیاد پر فلائٹ سے اتار لیا گیا۔ یہ دونوں افراد فلائٹ نمبر G90553 کے ذریعے بوسنیا جا رہے تھے اور ان کے پاسپورٹس پر بوسنیا کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق، ملزمان نے ہر ایک ویزے کے لیے 25 لاکھ روپے کا رشوت دی تھی۔

تمام گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply