سیالکوٹ: ائیرپورٹ پر امیگریشن کی کارروائی، جعلی ویزوں پر دو افراد گرفتار

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) ائیرپورٹ پر امیگریشن کی کارروائی، جعلی ویزوں پر دو افراد گرفتار

تفصیل کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی امیگریشن ٹیم نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزوں پر سفر کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزم محمد رشید کے خلاف تھانہ حاجی پورہ سیالکوٹ میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزم محمد ابوبکر فلائٹ نمبر پی کے 244 کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا۔ امیگریشن پراسس کے دوران ملزم کا پاسپورٹ ٹمپر شدہ پایا گیا اور اس پر بوسنیا کا جعلی ویزہ چسپاں تھا۔

ملزم نے علی احمد نامی ایک ایجنٹ کے ذریعے بوسنیا جانے کی کوشش کی تھی اور اس کے لیے 32 لاکھ روپے کی رقم ادا کی تھی۔ ملزم نے لاہور سے سعودی عرب عمرہ ویزہ پر سفر کیا تھا اور سعودی عرب میں ایجنٹ نے اس کے پاسپورٹ پر بوسنیا کا جعلی ویزہ چسپاں کیا تھا۔ تاہم، ملزم بوسنیا جانے میں ناکام رہا اور پاکستان واپس آ گیا۔ ملزم کے موبائل فون سے بوسنیا کا جعلی ویزہ برآمد ہوا ہے۔

ایک اور کارروائی میں، ملزم زین علی کو بھی جعلی ویزے کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔

Leave a reply