اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان کے پلیئر ایجنٹ کی تبدیلی سے متعلق ان کے قریبی ذرائع نے تردید کردی۔
باغی ٹی وی: واضح رہے کہ فخر زمان کے بڑے بھائی گوہر زمان نے آج صبح سوشل میڈیا پوسٹ پر فخر زمان کی اپنے پلیئر ایجنٹ سے علیحدگی کا بتایا تھا،ایکس پر جاری پیغام میں گوہر زمان نے کہا تھا کہ بڑے بھائی کی حیثیت سے تصدیق کرتا ہوں کہ فخر زمان کمپنی کا حصہ نہیں رہے۔
ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فخر زمان نے کمپنی کو چھوڑا ہے، فخر زمان کے قریبی لوگوں کو شک ہے کہ ایک اور کرکٹر کو فائدہ پہنچانے کے لیے پوسٹ کی گئی اور سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فخر زمان مشکل میں پھنس گئے۔
تاہم اب فخر زمان کے قریبی ذرائع نے اس بات کی تردید کر دی ہے کہ نے پلیئر ایجنٹ تبدیل نہیں کیا ہے ساتھ ہی ان کے بھائی گوہر زمان کی جانب سے ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ کر دی گئی ہے-
فخر زمان کو بابر کے حق میں بولنا پڑا مہنگا،بابر اعظم فخر کونکالے جانے پر …
واضح رہے کہ فخر زمان کو نہ سینٹرل کنٹریکٹ ملا اور نہ ہی وائٹ بال ٹیم میں جگہ مل سکی جب کہ سوشل میڈیا پوسٹ سے قبل فخر زمان کا نام کپتان کی دوڑ میں بھی لیا جا رہا تھا،فخر زمان نے بابراعظم کو ڈراپ کرنے پر اُن کے حق میں بیان دیا تھا،نہوں نے کہا تھا کہ بابراعظم کو ڈراپ کرنے کی خبریں باعث تشویش ہیں، دنیا میں ملک کے بہترین بیٹر کو ڈراپ کرنے کے بعد منفی پیغام جائے گا،بھارت نے ویرات کوہلی کو 3 سال خراب فارم کے باوجود ڈراپ نہیں کیا، گھبراہٹ میں فیصلے کرنے کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کا تحفظ کریں۔
فخر زمان کی اس سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد پی سی بی نے فخر زمان کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا جس کا جواب فخر زمان نے دے دیا ہے۔
کبھی بھی کپتانی کی خواہش ظاہر نہیں کی،محمد رضوان
پی سی بی کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو اُن کے بیان اور فٹنس مسائل کے سبب سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے قومی وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان کا اعلان کرتے ہوئے اپنی پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی فخر زمان کا تذکرہ کیا،کہا کہ ’فخر زمان کے ٹوئٹ کا ایشو ہے‘، تاہم ساتھ میں یہ بھی کہا کہ ’زیادہ مسئلہ فٹنس کا ہے۔‘