ضلع کچہری لاہور نے عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا کارکن فلک جاوید خان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے حوالے کر دیا۔

گزشتہ روز این سی سی آئی اے نے فلک جاوید کو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیوز سے متعلق کیس میں گرفتار کیا تھا۔ آج انہیں عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان کی جانب سے بیرسٹر میاں علی اشفاق نے پیشی بھری۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں این سی سی آئی اے نے ملزمہ کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ملزمہ اشتہاری ہیں، ان کی گرفتاری کے لیے 36 بار چھاپے مارے گئے، تاہم وہ روپوش رہیں۔ مزید کہا گیا کہ ملزمہ کے موبائل فون کا فارنزک بھی ضروری ہے۔

فلک جاوید کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ این سی سی آئی اے خود ہی شکایت کنندہ اور خود ہی تفتیش کار ہے، جبکہ مقدمے میں کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو شامل کیا گیا ہے۔عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد فلک جاوید کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔

گوجرہ: دکاندار سے لوٹ مار، پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

فلسطینی صدر کا جنرل اسمبلی سے خطاب، اسرائیلی اقدامات کو جنگی جرم اور نسل کشی قرار

اوکاڑہ: رشتہ کے تنازع پر نوجوان قتل، مقدمہ درج، ایک ملزم گرفتار

Shares: