سیشن عدالت نے صوبائی وزیر کی جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ۔

ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد چودھری نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا دیا ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ این سی سی آئی اے نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ، جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے میں ملوث نہیں ، جسمانی ریمانڈ میں بھی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی ، سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں نامزد کیاگیا ۔ عدالت ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرے ،پراسکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ نے صوبائی وزیر کی جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرکے کردار کشی کی ہے ، صوبائی وزیر کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا ، ملزمہ کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Shares: