لاہور کی مقامی عدالت نے 2 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کی کارکن فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع کر دی۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے فلک جاوید کو 4دن کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں پیش کیا اور ان کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگا،فلک جاوید کے وکیل نے مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی مخالفت کی اور اسے غیر ضروری قرار دیا،عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا اور بعد میں فیصلہ سناتے ہوئے فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کر دی۔

صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کے خلاف ریاست مخالف ٹوئٹ کرنے اور ایک صوبائی وزیر کی نامناسب تصویر اَپ لوڈ کرنے کےالزامات کے تحت 2 مقدمات درج ہیں۔

Shares: