شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان کے شوہر اور معروف گلوکار فلک شبیر نے اپنے سُسر کے انتقال پر شدید افسردگی کا اظہار کیا ہے۔
باغی ٹی وی :اس حوالے سے فلک شبیر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
فلک شبیر نے اپنی انسٹا اسٹوری میں کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے شدید دُکھ اور افسردگی کا احساس ہورہا ہے کہ میرے پیارے سُسر جی اب اس دُنیا میں نہیں رہے۔
گلوکار نے کہا کہ بابا سارہ خان،میرے لیے اور ہماری فیملی کے لیے اللّہ تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت تھے۔
اُنہوں نے کہا کہ میری دُعا ہے اللہ تعالیٰ بابا کی مغفرت فرمائے اور اُنہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے آمین۔
آخر میں فلک شبیر اپنے تمام دوستوں اور مداحوں سے بھی سارہ خان کے والد کی مغفرت کے لیے دُعاؤں کی اپیل کی۔
واضح رہے کہ سارہ خان کے والد دو روز قبل یعنی جمعے کی رات انتقال کرگئے تھے۔
یاد رہے کہ رواں سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020ء کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔