تلہ گنگ،باغی ٹی وی (شوکت ملک سے) کنول شوذب کیخلاف جھوٹا بےبنیاد اور غلیظ پروپیگنڈا ہرگز برداشت نہیں کریں گے، اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے حکمران ہوش کے ناخن لیں، خالدہ بلوچ، باغی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف ضلع تلہ گنگ محترمہ خالدہ بلوچ کا کہنا تھا کہ صدر پی ٹی آئ وومن ونگ پاکستان تحریک انصاف کنول شوذب کیخلاف کئی روز سے جاری جھوٹا بےبنیاد اور غلیظ پروپیگنڈا اور میڈیا ٹرائل ہرگز برداشت نہیں کریں گے، اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے ہرگز ہمارا حوصلہ پست نہیں کرسکتے، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان تحریک کی پوری پارٹی سمیت پی ٹی آئی کی تمام خواتین رہنما کنول شوذب کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کا سفر کامیابی سے جاری رہے گا اور اس ظالم، عوام دشمن حکومت کے خاتمے تک ہم ہرگز چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں