نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کے فنگر پرنٹس چوری کرکے جعلی بینک اکاؤنٹس کھولنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار گروہ جدید ڈیجیٹل طریقے سے شہریوں کی بائیومیٹرک معلومات کا ناجائز استعمال کر رہا تھا۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران گروہ کے 4 ارکان کو سرگودھا سے گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے درجنوں ڈیجیٹل فنگر پرنٹس، موبائل سمز، بائیومیٹرک ڈیوائسز اور برانچ لیس بینک اکاؤنٹس کے ریکارڈ برآمد کیے گئے ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان انگوٹھے کے نشانات ڈیجیٹل طریقے سے حاصل کرکے موبائل سمز اور بینک اکاؤنٹس جاری کرواتے تھے، جبکہ متاثرہ افراد کو اپنے بائیومیٹرک ڈیٹا کے استعمال کا علم ہی نہیں ہوتا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس فراڈ میں بعض سرکاری اداروں میں موجود عناصر کی مداخلت کا بھی شبہ ہے، جنہیں جلد بے نقاب کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس نوعیت کے فراڈ میں اب سلیکون کی بجائے ڈیجیٹل انگوٹھے کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ این سی سی آئی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بائیومیٹرک ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری اطلاع دیں۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کا سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری کا فیصلہ

صادق خان کا برطانیہ سے فلسطین کو فوری ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

Shares: