فنکاروں پر تنقید کرنے والے سیلاب زدہ علاقوں میں جا کر کیا خود کشتیاں چلا رہے ہیں ؟ بشری انصاری

0
99

اداکارہ بشری انصاری نے حال ہی میں ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں انڈس ہسپتال کی طرف سے سیلاب زدگان کےلئے فنڈ ریزنگ کرنے دبئی آئی ہوں، ہماری پوری توجہ سیلاب زدگان کی طرف ہے. میں سن رہی ہوں کہ کچھ لوگ ہم ایوارڈز پر تنقید کررہے ہیں، حالانکہ یہ تنقید بالکل ہی بےجا ہے کیونکہ یہ سمجھنا چاہیے کہ جب کسی ایونٹ کے انعقاد کا پلان کیا جاتا ہے تو اس ھوالے سے منصوبہ بندی مہینوں پہلے شروع کر دیاجاتی ہے،بھاری پیمانے پر پیسہ لگتا ہے یہ کوئی آسان نہیں ہوتا کہ ایکدم سے کسی بھی ایونٹ جس کی تیاریاں مہینوں پہلے کر لی گئی ہوں اسکو کینسل کر دیا جائے. سلطانہ صدیقی نے اعلان کیا ہے کہ ان ایوارڈز اور یہاں پر ہم جو تقاریب کررہے ہیں ان سے حاصل ہونے والی آمدنی

کا پانچ فیصد ہم سیلاب زدگان کو دیں گے جو کہ اچھی خاصی امائونٹ بنتی ہے.بشری انصاری نے یہ بھی کہا کہ جس طرح سے کرکٹرز کھیل کے زریعے فنڈز اکٹھے کر کے سیلاب زدگان کو دے رہے ہیں اسی طرح سے فنکار بھی کررہے ہیں. جو لوگ فنکاروں پر تنقید کررہے ہیں کیا وہ سیلاب زدہ علاقوں میں کشتیاں چلا رہے ہیں؟ نہیں نا .اسلئے ہم سب اپنی طرف سے جو جو کرسکتے ہیں کر رہے ہیں ایک دوسرے پر تنقید کرنے کی بجائے اپنا اپنا کام کرنا چاہیے. اور یقین رکھیے کہ سب ٹھیک ہوجائیگا.

Leave a reply