ہم تو فقیر لوگ ہیں ،ہم کو جس طرف چلاتے ہیں چل پڑتے ہیں،آصف زرداری

0
57
zardari

وزیراعظم کے ظہرانے میں شو آف پاور کا مظاہرہ ،175 سے زیادہ اراکین کی شرکت،ضرورت ہوئی تو وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

وزیراعظم کو بعض رہنماؤں نے آج ہی قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کی تجویز دی،وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے کوئی ردعمل نہ دیا ،حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کسی بھی وقت اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں۔ ہمارے پاس 181 اراکین ہیں ۔۔

سابق صدرآصف زرداری نے بھی ظہرانے میں شرکت کی .ظہرانے کے موقع پر آصف زرداری سے سوال کیا گیا کہ کیا وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ضرورت ہے، جس پر سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم کو خبروں کا کیا پتہ، ہم تو فقیر لوگ ہیں ،ہم کو جس طرف چلاتے ہیں چل پڑتے ہیں،

اصف علی زرداری سے مذاکرات کے حوالے سے صحافی نے سوال کیا جس پر آصف علی زرداری نے جواب دیا کہ حکومت ساتھ چل رہی ہے بلاول سے پوچھیں ،صحافی نے بلاول بھٹو سے سوال کیا کہ کیا مذاکرات آگے بڑھنے کا امکان ہے ، جس پر بلاول نے جواب دیا کہ موقع ملے گا تو پریس سے بات کروں گا

وزیر دفاع خواجہ آصف سے غیر رسمی گفتگو ،سوال کیا گیا کہ کیا اپوزیشن کیساتھ مذاکرات کامیاب ہونگے،جس کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے مگر آج شام تو ابتدائی سفارشات پر ہی گفتگو ہوگی،سوال کیا گیا کہ کیا وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لیں گے؟ کیوں ضرورت پیش آرہی ہے؟ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اعتماد کا ووٹ لینے میں کوئی حرج نہیں ہے، اعتماد کے ووٹ سے افواہیں دم توڑ جاتی ہیں،

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عید ملن ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف اسپیکر بنکویٹ ہال پہنچ گئے ،اراکین پارلیمنٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی آمد پر انکا استقبال کیا ،وزیر اعظم فردا فردا تمام اراکین کے پاس جاکر ان سے ملاقات کرتے رہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام اراکین پارلیمنٹ کو عید کی مبارکباد بھی دی ظہرانہ میں اتحادی جماعتوں کے ارکان کے علاوہ اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی منحرف ارکان بھی شریک تھے وفاقی وزراء اور کابینہ اراکین کے لئے الگ ہال میں کھانے کا اہتمام کیا گیا ہے

دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت ،وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اتحادی ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، ارکان پارلیمنٹ کے لیے ظہرانے میں چھ ڈشوں کا اہتمام کیا گیا تھا، وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت سرکاری دعوتوں میں ون ڈش کا اعلان کیا گیا تھا ،میٹھے میں فرنی، حلوہ، فروٹ چاٹ بھی رکھی گئی ہے اراکین پارلیمنٹ کے لئے وزیر اعظم نے وزیر اعظم ہاوس سے کھانا تیار کروایا ہے اراکین پارلیمنٹ کے لئے بار بی کیو کا بھی اہتمام کیا گیا،

آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی

،جے یو آئی نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

Leave a reply