فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

0
170
farah

فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بنی گالہ کے کتوں کے ساتھ کھیلنے والی فرح خان اور انکے شوہر احسن جمیل گجر کا سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ میں آنا جانا تھا اور وہ وہاں پر مقیم بھی رہے ہیں تا ہم ریکارڈ میں انکا نام نہیں ہے، جس پر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے

دی نیوز میں صحافی قاسم عباسی کی شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق دی نیوز کو معلوم ہوا ہے کہ فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس بنی گالہ کے رہائشی جیسا سلوک کیا گیا قابل اعتماد ذرائع جنہوں نے پی ایم ہاؤس بنی گالہ میں قائم 44 ماہ کے اسپیشل برانچ کے ریکارڈ کا جائزہ لیا نے بتایا کہ فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے نام بنی گالہ آنے والوں کے اسپیشل برانچ کے ریکارڈ میں نہیں پائے گئے جس پر وزارت داخلہ نے اس بات کی تحقیقات کا حکم دیا کہ سیکورٹی ایس او پیز پر عمل کیوں نہیں کیا گیا اور فرح خان اور ان کے شوہر کے دوروں کو اسپیشل برانچ آئی سی ٹی کے رجسٹر میں درج کیوں نہیں کیا گیا؟

معاملے سے واقف باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ انکوائری کے دوران اسپیشل برانچ کے اہلکار جنہوں نے پی ایم ہاؤس بنی گالہ میں ڈیوٹی سرانجام دی نے اپنے سینئرز کو بتایا کہ فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر بنی گالہ پی ایم ہاؤس میں اکثر آتے تھے تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اس جوڑے کا داخلہ کبھی ریکارڈ نہیں کیا گیا جیسا کہ اسپیشل برانچ کو ہدایت تھی کہ جوڑے کے ساتھ ’وزیراعظم ہاؤس کے رہائشی‘ جیسا سلوک کیا جائے کیونکہ وہ خاندان کا حصہ ہیں

اسپیشل برانچ اسلام آباد پولیس کے باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ اسی لیے ان کے پی ایم ہاؤس بنی گالہ سے داخلے اور باہر نکلنے کو کبھی بھی کہیں بھی نوٹ نہیں کیا گیا تھا، دی نیوز نے اس حوالہ سے تحریک انصاف کے رہنماؤں شہباز گل اور فواد چوہدری سے موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا ،

فرح خان کے خلاف نیب میں بھی تحقیقات جاری ہیں، نیب نے فرح کے ملازمین کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے، بلکہ انکے وکیل پیش ہوئے تھے اور جواب جمع کروا دیا تھا

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے سے قبل ہی اپوزیشن جماعتوں نے فرح پر الزام لگانے شروع کر دیئے تھے، ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے دو تین بار فرح کی کرپشن کا ذکر کیا، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو علیم خان بھی کھل کر فرح کے خلاف بولے، فرح دبئی جا چکی ہے

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی فرح بی بی ،خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست کے چرچے ہر طرف چل رہے ہیں، ہر آنے والے دن نیا انکشاف سامنے آتا ہے تا ہم اب فرح نے خاموشی توڑی ہے اور ایک بیان جاری کیا ہے،

فرح کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میرا سیاست سے تعلق ہے اور نہ ہی کبھی سرکاری معاملات میں مداخلت کی میرے کردار پر کیچڑا چھالنے والوں کی اپنی بھی بہن بیٹیاں ہیں بزنس کے بارے میں میرے شوہر پہلے ہی وضاحت دے چکے ہیں جن لوگوں کو میرے ساتھ منسوب کیا گیا وہ بھی اس کی تردید کر چکے ہیں میری فیملی ان الزامات کو سن کر صدمے میں ہے مجھے اور میرے خاندان کو سنی سنائی باتوں پر بدنام نہ کیا جائے

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

سوشل میڈیا پر فرح خان کی چارٹرڈ طیارے میں بیٹھے تصویر وائرل ہو رہی ہے تاہم ابھی یہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے یہ پرانی ہے یا تازہ تصو یر ہے ، اس تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ فرح خان کے قدموں میں ایک ہینڈ بیگ موجود ہے جو کہ اس وقت لوگوں کی توجہ کا مرکزبناہوا ہے ، فرح خان نے ایک پیلے رنگ کی جوتی بھی پہنی ہوئی ہے جس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہوئی ہے ۔

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

Leave a reply