فرح خان کیس ،عثمان بزدار کے گرد بھی گھیرا تنگ ہونے لگا
فرح خان کیس ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے گرد بھی گھیرا تنگ ہونے لگا ہے
نیب نے سابق وزیراعلی عثمان بزدار کے پی ایس کو طلب کر لیا ،سمیر احمد اس وقت وزیراعظم شہباز شریف کے پرسنل سیکرٹری ہیں نیب نے سمیر احمد سید کو 25 جولائی کو طلب کیا گیا ہے
قبل ازیں فرح خان گوگی کو بھی نیب نے طلب کیا تھا جس پر فرح خان نے نیب نوٹسزاور اپنے خلاف کارروائی روکنے کے لیے نیب کو نوٹس بھجوائے ہیں، فرح خان کے کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے بھجوائے گئے نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ نیب کو ایک پرا ئیویٹ شخص کے خلاف انکوا ئری کا اختیار نہیں نیب نے کرپشن کا کوئی ثبوت پیش کیا نہ ہی حالیہ ترامیم کے بعد یہ معاملہ نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہےنیب نوٹسز فوری طور پر واپس نہ لیے گئے تو اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا نیب لاہور فرح خان سمیت دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ انکوائری کر رہا ہے
28 اپریل کو قومی احتساب بیورو نے فرحت شہزادی المعروف فرح خان اور دیگر کے خلاف معلوم ذرائع آمدن سے زائد غیر قانونی اثاثے جمع کرنے، منی لانڈرنگ اور مختلف کاروبار کے نام پر مختلف اکاؤنٹس رکھنے کے الزامات پر انکوائری کا حکم دیا تھا نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ فرح خان کے خلاف انکوائری کے لیے ڈی جی نیب لاہور کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کی قانون کے مطابق انکوائری کریں۔نیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 برسوں کے دوران فرح خان کے اکاؤنٹ میں 84 کروڑ 70 لاکھ روپے پائے گئے جو ان کے بیان کردہ اکاؤنٹ پروفائل سے مطابقت نہیں رکھتے یہ تمام رقم ان کے ذاتی اکاؤنٹ میں موصول ہوئی تھی جو اکاؤنٹ میں جمع کرائے جانے کے کچھ ہی مدت بعد فوری طور پر اکاؤنٹ سے واپس نکلوالی گئی۔نیب کا کہنا تھا کہ فرحت شہزادی المعروف فرح خان کے انکم ٹیکس گوشواروں کا جائزہ لیتے ہوئے مبینہ طور پر یہ دیکھا گیا کہ ان کے اثاثوں میں سال 2018 کے بعد نامعلوم وجوہات کی بنا پر بہت نمایاں اور غیر معمولی اضافہ ہوا ہے فرح خان اکثر غیرملکی دورے بھی کرتی رہی ہیں، انہوں نے 9 مرتبہ متحدہ عرب امارات اور 6 مرتبہ امریکا کا دورہ کیا۔
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل
بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی
فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے
سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے
فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم
قبل ازیں اینٹی کرپشن فیصل آباد نے فرح گوگی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے عمران خان کی اہلیہ کی قریبی دوست فرح کے خلاف ڈیری اینڈف وڈ کمپنی کے لیے سرکاری زمین کو مارکیٹ ویلیو سے کم قیمت پر لیز پر لینے کا مقدمہ درج کیا ہے مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ 2016 میں فرح گوگی اور ان کی والدہ بشریٰ خان نے 26 نومبر 2020 کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں اپنی کمپنی المعیز ڈیری اینڈ فوڈز پرائیوٹ لمیٹڈ’کے نام سے کمپنی رجسٹر کرائی اس کے بعد 30 نومبر 2020 کو المعیز ڈیری اینڈ فوڈز پرائیوٹ لمیٹڈ کی ڈائریکٹر فرح گوگی نے فیصل آباد انڈسٹریل زون میں ساڑھے 10 ایکڑ زمین حاصل کرنے کے لئے تحریری درخواست دی ، 15 مارچ 2021 کو فرح گوگی نے بتائے گئے طریقے کے تحت آن لائن درخواست جمع کرائی تاہم ضروری دستاویزات جمع نہ کرانے کی وجہ سے اسے مسترد کردیا گیا فرح گوگی کیخلاف درج مقدمے کے متن کے مطابق 5 اکتوبر2021 کو انہوں نے تیسری مرتبہ زمین کے لئے درخواست دی 29 اکتوبر کو زمین کی الاٹمنٹ کی منظوری دی گئی جبکہ 6 دسمبر کو الاٹمنٹ لیٹر بھی جاری کردیا گیا فرح گوگی نے سرکاری افسران کےساتھ مل کرکم قیمت پر زمین لیز پر لی حاصل کی گئی زمین کی قیمت مارکیٹ ویلیو کے مطابق 60 کروڑ روپے بنتی تھی لیکن یہ زمین صرف آٹھ کروڑ روپے میں لیز پر حاصل کی گئی
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے سے قبل ہی اپوزیشن جماعتوں نے فرح پر الزام لگانے شروع کر دیئے تھے، ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے دو تین بار فرح کی کرپشن کا ذکر کیا، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو علیم خان بھی کھل کر فرح کے خلاف بولے، فرح دبئی جا چکی ہے