فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

0
211

اسلام آباد: فرحت شہزادی المعروف فرح خان کو پی ٹی آئی کے ناراض رکن علیم خان کی پریس کانفرنس میں لگائے کرپشن کے الزامات اور خاتون اول کی قریبی دوست ہونے کی حیثیت سےبڑی توجہ حاصل ہوئی ہے –

باغی ٹی وی : بر طرف گورنر پنجاب چوہدری سرور اور ان کے بعد پنجاب کے سابق سینئر وزیر علیم خان کی جانب سے حال ہی میں انکشاف کیا گیا تھا کہ صوبہ چلانے والی اصل شخصیت فرح خان تھیں اور وہ اربوں روپے مالیت کے معاہدے کراتی تھیں۔

خاتون اول اور فرح خان پراپوزیشن ارکان کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتا ہوں:عثمان…

اس واقعے کے بعد سے وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ کی انتہائی قریبی دوست فرح کے سوشل میڈیا او ر سیاسی سطح پر چرچے ہو رہے ہیں پیر سے لے کر اب تک، فرح خان کے Birkin کمپنی کے پرس کے حوالے سے باتیں ہو رہی ہیں، خبروں میں اس کی مالیت 90 ہزار ڈالرز بتائی گئی ہے۔

نجی خبررساں ادارے "جنگ” نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کی دولت میں عمران خان کے دور حکومت میں چار گنا اضافہ ہوا-

رپورٹ کے مطابق 2017 میں ان کی جانب سے ظاہر کی گئی مجموعی دولت 23 کروڑ 16 لاکھ روپے تھی جو کہ 2021 تک 97 کروڑ 10لاکھ روپے تک پہنچ چکی تھی فرح خان نے کالے دھن کو سفید کرنے کے لیے 2019 میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے بھی فائدہ اٹھایا اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم 2019 کے تحت 32 کروڑ 80 لاکھ روپے کے اثاثے ظاہر کیے۔

ان کی دولت کا اندازہ ان کی سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر سے بھی لگایا جا سکتا ہے چارٹرڈ طیارے میں فرح خان کے ساتھ اس پرس کی موجودگی کی تصویریں انٹرنیٹ پر موجود ہیں یہ پرس مہنگی فرانسیسی کمپنی Hermes کا تیار کردہ ہے اور صرف آرڈر پر ہی تیار کیا جاتا ہے۔

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان نے مہنگی لگژری کار Porsche (پورش) کی خریداری بھی کی ہے اور اسے پاکستانی ڈیلر کے ذریعے بُک کرایا گیا اور پیشگی رقم کے طور پر تین کروڑ 30 لاکھ روپے ادا کیے گئے ہیں۔ مارچ 2021ء میں جب انہوں نے الیکشن لڑنے کیلئے کا غذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے، اس وقت انہوں نے اس گاڑی کا ذکر گوشواروں میں کیا تھا لیکن سینیٹ کا الیکشن لڑنے سے قبل ہی وہ اس سے دستبردار ہو گئیں۔

فرح خان نے پورش کمپنی کے ڈیلر کے خلاف 2021ء میں شکایت درج کرانے والے افراد میں شامل تھیں کیونکہ پیشگی رقم ادا کرنے کے باوجود گاڑی بُک کرنے والوں کو ڈلیوری نہیں ملی۔

ان میں سے ایک شکایت گزار نے نیب میں بھی شکایت درج کرائی تھی۔ اُس وقت پورش پاکستان کے چیف ایگزیکٹو افسر نے واضح کیا تھا کہ انہوں نے کمپنی Porsche AG کی طرف سے پیشگی رقم وصول کی تھی اور کمپنی نے ہی وقت پر گاڑیوں کی ڈلیوری دینے سے انکار کیا ہے یہ واضح نہیں کہ فرح کو یہ گاڑی ملی یا نہیں۔

فرح خان کے پاس ڈیڑھ کروڑ روپے کا بیگ، سوشل میڈیا پر ہلچل

رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی میں فرح نے ایک فلیٹ کا بھی ذکر کیا ہے جو دبئی میں ہے اور شاید یہی وہ فلیٹ ہے جہاں رہنے کیلئے وہ گزشتہ ہفتے اتوار کو روانہ ہو گئیں، اثاثوں کے ڈکلیریشن میں فلیٹ کی مالیت 16 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ ان کے پاس چکری (مجوزہ رنگ روڈ کے قریب) میں زرعی زمین بھی ہے اس کے علاوہ، انہوں نے اپنے اثاثہ جات میں ڈی ایچ اے لاہور میں 6 جائیدا دیں اور بحریہ ٹاؤن میں تین جائیدادوں کا بھی ذکر کیا ہے۔

فرح اور ان کے شوہر کے پاس برطانیہ میں قائم ایک کمپنی گولڈ اسٹار یورو لمیٹڈ بھی ہے جو انہوں نے مئی 2020 میں خریدی اس سے قبل گولڈ اسٹار کمپنی برطانوی نژاد پاکستانی شہریوں عمر الٰہی اور مقیت فرقان الٰہی کی ملکیت تھی-

دستیاب معلومات کے مطابق فرح 1979 میں پیدا ہوئیں، تعلیمی لحاظ سے وہ ڈاکٹر ہیں اس کمپنی کے دیگر ڈائریکٹرز میں اختر علی بندے شاہ، ڈاکٹر عرفان احمد ملک اور نذر مرشد ہیں۔ ان تمام افراد کو 14 مئی 2020 کو اپائنٹ کیا گیا تھا۔

بندے شاہ اور مرشد پاکستان میں فزیشن (ڈاکٹر) ہیں۔ ڈاکٹر عرفان برطانوی شہری ہیں اور گولڈ اسٹار کمپنی میں ڈائریکٹر لگنے کے بعد سے لیکر اب تک انہوں نے ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں کئی کمپنیاں قائم کی ہیں-

آسمان اس وقت گرا جب اسمبلی تحلیل کر دی گئی، چیف جسٹس کے ریمارکس

Leave a reply