آمدن سے زائداثاثے،فرح خان نے نیب میں جواب جمع کروا دیا

farah

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں فرح خان اور ان کے شوہر احسن گجر نے جواب جمع کروا دیا

نیب طلبی کے نوٹس پر جواب جمع کروایا گیا،فرح خان اور ان کےشوہر نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کےتوسط سے جواب جمع کرایا ، فرح خان اور ان کے شوہر کو نیب نے آج طلبی کےنوٹس جاری کررکھے ہیں، جواب میں کہا گیا کہ نیب نے ریفرنس دائر کرنے سے قبل کردار کشی پرمبنی پریس ریلیزجاری کی جو قانون کی خلاف ورزی ہے نیب کےسیکشن 33 F کےتحت کسی بھی ملزم کو عدالت ہی قانونی ضابطے کےبعد مجرم قرار دے سکتی ہے عدالت قانونی ضابطے کےبعد شواہد نہ ملنے پر ملزم کو بری کرنے کا بھی اختیار رکھتی ہے نیب کےسیکشن 33G کے تحت پریس ریلیز کےذریعےکردار کشی کرنا قابل گرفت ہے نیب کردار کشی کرنے پرپہلے ذمہ دار متعلقہ افسران کو سزا دے۔ نیب کو پرائیوٹ برنس کے معاملے میں تحقیقات کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کا اپنا کاروبار ہے نیب کی جانب سے کاروباری معاملے کی تحقیقات اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز ہے جن بنیک اکاوئنٹس کو بنیاد بنا کرچھان بین شروع کی گئی ہے وہ پہلے سے ظاہر کردہ ہے فرح خان اور ان کے شوہر نیب کیخلاف ہتک عزت کی کارروائی کا حق محفوظ رکھتےہیں

واضح رہے کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کو 8 جون کو طلب کیا گیا تھا نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان کے نام پر 117 بینک اکاونٹس ہونے اور ساڑھے 4 ارب روپے کی مبینہ ٹرانزیکشنز کے انکشاف پر دونوں کی طلبی کا فیصلہ کیا گیا ہےتحقیقات میں ملزمان کے 4 فارن بینک اکاؤنٹس بھی سامنے آئے جبکہ ان کے نام پر ڈیڑھ ارب روپے کی جائیدادیں پائی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے فرح اور اسکے شوہر کو 117 بینک اکاؤنٹس سامنے آنے پر طلب کیا ہے، دونوں کے 117 بینک اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں، نیب زرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف تحقیقات کے دوران چار فارن بینک اکاؤنٹس بھی سامنے آئے، ان بینک اکاؤنٹس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب بزدار کے دورحکومت میں ساڑھے چار ارب کی ٹرانزیکشن مبینہ طور پر ہوئی ہیں،دونوں ملزمان کے نام پر مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب مالیت کی جائیداد بھی ہے، 2021 میں فرح گوگی نے ایف بی آر کو 97 کروڑ کے اثاثے ظاہر کئے، دونوں کی ملکیت میں دس کمپنیز کا بھی پتہ لگایا گیا، جو مالی لین دین کے طور پر استعمال ہوتی رہیں،

یاد رہے کہ عدالت فرح خان کو منی لانڈرنگ کے مقدمے میں اشتہاری قرار دے چکی ہےایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ فرح خان تحقیقات سے بچنے کے لئے ملک سے فرار ہیں، جنہوں نے غیر قانونی سیاسی اثر و رسوخ سے اربوں روپےکمائے اور ان کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں فرح خان نے منی لانڈرنگ کے ذریعےاثاثہ جات بنائےانہوں نےسرکاری افسران پر دباؤ ڈال کر غیر قانونی ٹھیکے لئے اور ٹھیکے ایوارڈ کروانے کے لئے کروڑوں روپے کی رشوت بھی لی۔

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

Comments are closed.