مسجد کا خادم گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کر کے فرار

مسجد کا خادم گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کر کے فرار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جنسی زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

ڈیفنس اے کے علاقے ڈبل ڈی بلاک میں ملزم عبدالوارث نے گھریلو ملازمہ کو سرونٹ کوارٹرمیں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا تھانہ ڈیفنس اے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم عبدالوارث ایک مسجد میں خادم کی ڈیوٹی کرتاہے اور وہ فرار ہوگیا ہے، ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا،

جی ٹی روڈ کی آبادی رچنا ٹاؤن میں اوباش نوجوان شہزاد نے ہمسائے کے 6 سالہ بیٹے کے ساتھ زیادتی کر ڈالی اور اس پر تشدد کرنے کے بعد فرار ہو گیا فیروز والہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے

قبل ازیں شادی کا جھانسہ دے کر جسمانی تعلقات قائم کرنے، لڑکی کے حاملہ ہونے پر ملزم کے بھاگ جانے پر لڑکی عدالت پہنچ گئی،ملزم شہزاد گوہر کے خلاف لاہور کے تھانہ ہربنس پورہ میں مقدمہ درج ہے، متاثرہ لڑکی نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہو کر کہا کہ ملزم شہزاد گوہر نے شادی کا جھانسہ دیا، دو سال سے زائد عرصہ میرے ساتھ جسمانی تعلقات قائم رکھے، حاملہ ہوئی تو گھر سے نکال دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے تا ہم ملزم کو گرفتار نہیں کر رہی، عدالت پولیس کو حکم دے کہ ملزم کو گرفتار کیا جائے اور مجھے انصاف دلوایا جائے

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ملزم نے ضمانت کے لئے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے، متاثرہ لڑکی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ملزم کی درخواست ضمانت خارج کی جائے، عدالت نے پولیس سے22 دسمبرکومقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا اور سماعت ملتوی کر دی، عدالت نے حکم دیا کہ پولیس مقدمے کا سب ریکارڈ پیش کرے،

قبل ازیں لاہور کے علاقے گجرپورہ میں شادی سے انکار پر ناکام عاشق نے محبوبہ کے گھر کے باہر جا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، مقتول کی شناخت افضال بٹ کے طور پر ہوئی، پولیس کے مطابق ملزم نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے

بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ

گلی کے پانچ بچوں سے بدفعلی کرنیوالا ملزم گرفتار

Comments are closed.