پی ٹی آئی نے فریال تالپور کی نااہلی کیلئے سندھ اسمبلی میں درخواست جمع کروا دی

0
50

پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نااہلی کے لیے سندھ اسمبلی میں درخواست جمع کروادی ہے. ان پر الزام ہے کہ وہ اربوں‌ روپے کے اثاثوں‌ کی مالک ہیں جبکہ انہوں‌ نے اپنے یہ اثاثے ظاہر نہیں‌ کئے بلکہ انہیں‌ چھپا کر رکھا اس لئے انہیں‌ نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فریال تالپور کے خلاف نااہلی کا یہ ریفرنس سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن ارسلان تاج کی جانب سے دی گئی ہے. پی ٹی آئی کی طرف سے یہ درخواست دیے جانے کے بعد فریال تالپور کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا. تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ فریال تالپور کی لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ میں جائیدادیں ہیں بلکہ اس کے علاوہ ان کی متحدہ عرب امارات میں بھی جائیدادیں ہیں جنہیں‌ چھپایا گیا اور ظاہر نہیں‌ کیا گیا۔

سندھ اسمبلی میں فردوس شمیم نقوی نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے فریال تالپورکی خفیہ جائیداد کا پتہ چلایا ہے وہ اربوں روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں اورزرداری گروپ کی کمپنیاں آپریٹ کرتی ہیں. انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے فریال تالپور کی نااہلی کیلئے جو درخواست دی ہے اس پر سپیکر قومی اسمبلی کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک ماہ میں اس درخواست پر فیصلہ کریں یا ان کی نااہلی کیلئے درخواست الیکشن کمیشن کو بھیجیں. انہوں‌ نے دعویٰ کیاکہ فریال تالپور کے اتنے اثاثے ہیں‌کہ آپ سوچ بھی نہیں‌سکتے.

واضح رہے کہ آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور ان دنوں‌ اپنی رہائش گاہ پر نظربند ہیں اور ان کی رہائش گاہ کو ہی سب جیل قرار دیا گیا ہے. قومی احتساب بیورو ان کے خلاف کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے.

Leave a reply