فردین خان کی حالیہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

0
46

موٹاپے کے باعث فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے بھارتی اداکار فردین خان ایک بار پھر بالی وڈ انٹری کے لیے تیار ہیں۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار فردین خان نے وزن کم کرکے اپنے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا انسٹاگرام پر فردین خان کی وزن کم کرنے کے بعد سلم اور اسمارٹ تصاویر نے دھوم مچادی ہے۔

بھارتی فلم میکر مکیش چھابڑا کے دفتر کے باہر فردین خان ایک بار پھر اسی روپ میں نظر آئے جس میں انہوں نے بالی وڈ میں انٹری دی تھی اور اپنی شخصیت سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیا تھا تصویر میں فردین خان ایک دم جوان اور دبلے، پتلے نظر آرہے اور خود کا 18 کلو سے زائد کا وزن بھی کم کرلیا ہے۔

بھارتی فلم میکر مکیش چھابڑا کا کہنا ہے کہ فردین خان وزن کم کرنے کے بعد بالی وڈ میں ایک بار پھر انٹری دینے کے لیے تیار ہیں ہم ان کے فلم میں کام کرنے کے لیے مواقع ڈھونڈ رہے ہیں اور وزن کم کرنے کے بعد فردین بہت اچھے لگ رہے ہیں۔

دوسری جانب اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران فردین نے بتایا کہ انھوں نے اپنا تقریباً 18 کلو وزن کم کر لیا ہے۔

اس انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ 2010 کے عشرے میں زیادہ تر لندن میں ہی رہے ہیں جبکہ اہلِ خانہ اب بھی لندن میں مقیم ہیں تاہم وہ ممبئی میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ممبئی میں ہوں اور اپنی بیوی، بیٹی اور بیٹے کو بہت یاد کرتا ہوں۔

فردین کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت دوبارہ فلموں میں واپسی کے خواہشمند ہیں تاہم مستقبل میں فلمیں پروڈیوس کرنے اور ہدایت کاری کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

جب ان سے ان کے وزن کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے جواب دیا ماضی گزر چکا، میں اب دوبارہ جسمانی طور پر 25 سال کا لگنا چاہتا ہوں۔

انھوں نے بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران انھوں نے اپنا تقریباً 18 کلو وزن کم کرلیا ہے، جس کے لیے انھوں نے حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق اور ہلکی خوراک لی ہے۔

فردین کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت خود کو 30 سال کا محسوس کر رہے ہیں تاہم ان کا ہدف خود کو 25 سال کا جوان بنانا ہے، جس کے لیے مزید محنت درکار ہے۔

واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار فردین خان نے فلم نو انٹری، پیار تونے کیا کیا سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم طویل عرصے سے اداکار نے موٹاپے کے باعث فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کررکھی تھی۔

Leave a reply