آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور پال جونزکی الوداعی ملاقات

راولپنڈی:آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور پال جونزکی الوداعی ملاقات،اطلاعات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور پال جونز کی الوداعی ملاقات ہوئی جس میں آرمی چیف نےپاکستان کےلیےامریکی سفارتکار کی خدمات کو سراہا۔

پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامورپال جونز نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف سے ملاقات کی۔

الوداعی ملاقات میں آرمی چیف نے پاکستان کےلیےامریکی ناظم الامور پال جونز کی خدمات کو سراہا، امریکی ناظم الامور پال جونز نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کےمثبت کردار کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کےتعاون سےخطےمیں امن و استحکام کو فروغ ملےگا۔

امریکی ناظم الامور پال جونز نے 24 ستمبر 2018 کو ناظم الامور کی زمہ دارایاں سنبھالیں تھیں۔جونز نے پاکستان پہنچنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُنہیں پاکستان واپس آ کر بے انتہا خوشی ہوئی ہے اور وہ خود کو ملک کے گرم جوش اور مہمان نواز لوگوں، خوبصورت نظاروں اور لذیذ کھانوں سے دوبارہ آشنا کرنے کے منتظر ہیں۔

امریکی ناظم الامور پال جونز امریکی محکمہ خارجہ کی سینئر فارن سروس کے کیریئر ممبر ہیں۔ انہوں نے پولینڈ میں 2015 سے 2018 تک بطور سفیر خدمات سرانجام دیں ہیں۔

قبل ازیں امریکی ناظم الامور پال جونز نے بطور پرنسپل نائب معاون وزیر خارجہ برائے یورپ اور یورو ایشیائی امور (2013 سے 2015 ) ، ملائیشیا میں بطور امریکی سفیر (2010 سے2013 تک ) ، بیک وقت نائب امریکی خصوصی ایلچی برائے افغانستان و پاکستان اور نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوب ایشیائی امور (2009 سے2010 ) کی ذمہ داریاں نبھائیں۔

امریکی ناظم الامور پال جونز منیلا ، فلپائن میں امریکی سفارتخانہ، ادارہ برائے یورپی سلامتی وتعاون ( اوسی ای ) میں امریکی مشن اور اسکوپجی، مقدونیہ میں امریکی سفارتخانہ میں نائب سفیرکے فرائض بھی نبھاچکے ہیں۔

پال جونز کے اعزازات میں صدارتی ایوارڈ برائے اعلیٰ خدمات، رابرٹ سی فریشیوئر میموریل ایوارڈ برائے قیامِ امن اور متعدد سپیرئرآنر ایوارڈ زشامل ہیں، وہ ہسپانوی، روسی اور تھوڑی بہت پولش زبان بولتے ہیں۔

امریکی ناظم الامور پال جونز نے کارنیل یونیورسٹی سے گریجویشن اور یونیورسٹی آف ورجینیا اور نیول وار کالج سے ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کیں۔

امریکی ناظم الامور پال جونزایوارڈ یافتہ اور فری لانس مصنفہ کیتھرین جونز سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں اور اُن کے دو بچے ایلکسنڈرا اور ہیل ہیں۔

Comments are closed.