فرحان اختر کی نئی فلم ’طوفان‘ کے ٹیزر پر سلمان خان اور شاہ رخ خان کا ردعمل

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور کنگ شاہ رخ خان نے اداکار فرحان اختر کی نئی فلم ’طوفان‘ کا ٹیزر دیکھنے کے بعد نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے-

باغی ٹی وی :گزشتہ روز فرحان اختر نے اپنی نئی فلم ’طوفان‘ کا پہلا ٹیزر جاری کیا تھا۔ اس فلم میں فرحان اختر باکسنگ کوچ کا کردار ادا کر رہے ہیں-

ٹریلیز میں ان کے ممبئی کی گلیوں کے ٹپوری سے عالمی شہرت یافتہ باکسر بننے کی کہانی بتائی گئی ہے جس میں نامور اداکار پریش راول ان کے کوچ کا کردار ادا کررہے ہیں جب کہ اداکارہ مسنال ٹھاکر بھی فلم کا حصہ ہیں۔


فرحان اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ مجھے اپنی نئی فلم کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کیوں کہ یہ ایک محبت کی انہونی داستان ہے جو میں مداحوں کے ساتھ شیئر کررہا ہوں، اس فلم میں ہمارا پیار، جذبہ اور جنون شامل ہے۔


سلمان خان نے فلم کا ٹیزر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور فرحان اختر کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ٹیزر اچھا لگ رہا ہے۔


دوسری جانب شاہ رخ خان نے بھی فرحان اختر کی تعریف کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں ہمیشہ تمہارے کام اور کوششوں سے متاثر ہوتا ہوں۔

شاہ رخ خان نے شاعرانہ انداز میں لکھا کہ کنارے ہی سے طوفان کا تماشا دیکھنے والے ،کنارے سے کبھی اندازہ طوفان نہیں ہوتا ، آزاد

ساتھ ہی انہوں نے فلم کی ٹیم کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


فرحان اختر نے بھی دونوں بالی ووڈ سُپر اسٹارز کی ٹوئٹ پر شکریہ ادا کیا-

واضح رہے راکیش اوم پرکاش مشرا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’طوفان‘‘ فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کے فلم پروڈکشن بینر تلے بنائی جارہی ہے جو 21 مئی کو پرائم ویڈیوز پر ریلیز کی جائے گی۔ فرحان اختر اور راکیشن اوم پرکاش کی جوڑی ’’بھاگ ملکھا بھاگ‘‘ جیسی کامیاب فلم بناچکے ہیں۔

فلم انتظامیہ کا’ ٹائیگر3‘ کیلئے ممبئی میں ترکی کی طرز کا علاقہ بنانے کا فیصلہ

سلمان خان نے مداحوں کوخوشخبری سنا دی

Comments are closed.