کراچی: فرحت اللہ بابر پیپلزپارٹی پارلمینٹیرینز کے سیکرٹری جنرل کےعہدے سے مستعفی ہوگئے۔

باغی ٹی وی: سینئر پی پی رہنما اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر کا آصف زرداری کے انٹرویو کے بعد استعفیٰ سامنے آ گیا فرحت اللہ بابر کے دستخط سے ہی پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو الیکشن کے لیے ٹکٹ جاری ہونا تھےفرحت اللہ بابر پیپلزپارٹی میں صدر ہیومن رائٹس سیل کے طور پر کام کرتے رہیں گے،فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ ہیومن رائٹس سیل پر توجہ دوں گا۔

قبل ازیں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن کے نتیجے میں مخلوط حکومت بنے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ فرحت اللہ بابر نے سیکرٹری جنرل کےعہدے سے استعفی دے دیا ہے وقت کا تقاضا ہے، عمر ہے، اس لئے استعفی دیا، لیکن فرحت اللہ بابر پارٹی میں رہیں گے اور کسی اور حیثیت سے کام کریں گے۔

پی پی رہنما کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما سابق صوبائی وزیر اختر جدوں نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے،پیپلز پارٹی کے رہنمااورسابق صوبائی وزیر اختر جدون نے صدر پاکستان مسلم لیگ ن سندھ بشیر میمن اور نہال ہاشمی کی شمولیت کے پروگرام میں شرکت کی،اس موقع پر انہوں نے لیگی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی، ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن اور نہال ہاشمی نے انہیں پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔

قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست کے امیدواروں نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

Shares: