fbpx

فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

 

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک کی بڑی سیاسی جماعت نے فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد والے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق ارکان اسمبلی کو آگاہ کردیا گیا ہے،

کالعدم تحریک لبیک سے کامیاب مذاکرات کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے قومی اسمبلی کا 22 اپریل بروز جمعرات کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر کے آج سہ پہر 3 بجےکر دیا گیا ہے، اجلاس آج تین بجے ہو گا جس میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ایوان میں پیش کی جائے گی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہو گا وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کالعدم جماعت سے ہونے والے مذاکرات سے متعلق ایوان کو آگاہ بھی کریں گے۔

قومی اسمبلی میں فرانس کے سفیر کو بے دخل کرنے والی قرارداد پر بحث بھی ہو گی،اراکین پارلیمنٹ ایوان میں بحث کریں گے، قرارداد متفقہ طور پر منظور ہونے کا امکان ہے تا ہم قرارداد کی منظوری کے بعد ایوان میں بحث ہو گی اور فرانسیسی سفیر کو کب ملک بدر کیا جائے گا اس حوالہ سے کوئی ٹائم فریم طے نہیں ہوا،آج کی قرارداد سے پاکستان اور فرانس کے مابین سفارتی تعلقات بارے اہم فیصلہ ہو گا

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے.قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہوگا مشاورتی اجلاس پارلیمنٹ ہاوس کے کمیٹی روم نمبر دو میں منعقد ہوگا پارٹی کی سینئر قیادت کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور حالیہ دنوں میں ہونے والے افسوسناک واقعات پر غور ہوگا

واضح رہے کہ تحریک لبیک پر پابندی عائد کی جا چکی ہے ناموس رسالت مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا تحریک لبیک کے اہم رہنما نے نمائندہ باغی ٹی وی فائز چغتائی سے ٹیلی فونک گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،گرفتاری کے بعد تحریک لبیک نے ملک گیر احتجاج کیا جس میں کئی جانیں چلی گئیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے،

قبل ازیں تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو 20 اپریل کی شب 12 بجے علامہ خادم رضوی کے مزار سے ناموس رسالت مارچ کا آغاز ہو گا، اس امر کا فیصلہ تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے اجلاس میں کیا گیا، 21 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے ناموس رسالتﷺمارچ کا اعلان کیا،

شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا

فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا

مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟

تحریک لبیک کے نومتنخب امیر،خادم رضوی کے بیٹے کا کارکنان کے نام اہم پیغام آ‌گیا

ہماری جان سعد رضوی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،تحریک لبیک کارکنان کا سیاسی جماعتوں کو چیلنج

#اقتدارچھوڑو_یا_سفیرنکالو…ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق

سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں‌ آ گئے

کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ہو گی اسمبلی میں پیش

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.