بھارتی جاسوس کلبھوشن سے متعلق آرڈیننس۔فروغ نسیم کا قومی اسمبلی میں اظہارخیال
حلف اٹھانے کے بعد وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم کا قومی اسمبلی میں اظہارخیال۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن سے متعلق آرڈیننس سے متعلق کچھ حقائق ایوان میں پیش کرنا چاہتا ہوں، بتانا چاہتا ہوں کہ کلبھوشن سےمتعلق آرڈیننس لانا کیوں ضروری تھا، کہا جارہا ہے کہ آرڈیننس سے متعلق بتایا کیوں نہیں گیا؟حساس سیکیورٹی معاملات میں سیاست نہیں کرنی چاہیے،آرڈیننس لانے کے لیے اپوزیشن سے پوچھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
پیپلزپارٹی اور ن لیگ بھی اپنے ادوارمیں آرڈیننس لاتی رہی ہیں۔آرڈیننس کے ذریعے نہ سزا ختم کی گئی ہے اورنہ سہولت دی گئی ہے،آرڈیننس میں کہاں لکھا ہے کہ سزا ختم کی گئی ہے؟اگرکلبھوشن کی سزا ختم کی گئی ہوتی توآپ کے ساتھ مل کراحتجاج کرتا۔ آرڈیننس کے حوالے سے سازشی تھیوری نہ بنائی جائے۔ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں آرڈیننس لایا گیا،عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں کااحترام کرنا ہے،