پرویز مشرف کو سزا، فاروق ستار کا جج کو چیلنج ،کیا مظاہرے کا اعلان،کس کس کو دعوت دے دی؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف آنے والے فیصلے کی وجہ سے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کو ہم نہ انصافی قرار دیتے ہیں۔ پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ متصبانہ ہے .اس غیر منصفانہ فیصلے سے بانیان پاکستان کی دل آزاری ہوئی ہے۔ مشرف کے خلاف فیصلے پر پانچ کروڑ مہاجر وں کی دل آزاری ہو ئی ہے
فاروق ستار نے مزید کہا کہ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والا آج غدار ہو گیا۔ آنکو گھسیٹنے کی بات کی جا رہی ہے۔ ججوں کو مناظرہ کا چیلنج دیتا ہوں۔ اگر میں مناظرے میں ہار جاوں تو سیاست چھوڑدوں گا۔ اگر جج ہار جائے تو وہ کرسی چھوڑ دیں، فیصلے میں عدل کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے.
فاروق ستار نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کے آباو اجداد نے ملک بنایا ان کو غدار قرار دے دیا گیا افسوس ناک فیصلہ ہے۔ پرویز مشرف کے فیصلے کے خلاف پر یس کلب پر جمعہ ساڑھے تین بجے احتجاجی مظاہر ہ کیا جائے گا۔کل پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کے خلاف پریس کلب پر احتجاجی مطاہر ہ کیا جا ئے گا۔کل کے احتجاجی مظاہرے میں فروغ نسیم ، ایم کیو ایم پاکستان رہنماوں اور مصطفی کمال کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔