لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح گوگی کی بینک اسٹیٹمنٹ منظرِ عام پر آگئی۔

باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق فرح گوگی کے اکاؤنٹس میں ایک سال کے دوران 52 کروڑ روپے سے زائد رقوم جمع کروائی گئیں 2 جنوری 2019 کو ایک کروڑ روپے جمع کروائے گئے جبکہ اسی سال 2 اپریل کو 60 لاکھ اور 18 اپریل کو دوبارہ 60 لاکھ روپے جمع کروائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق 3 جنوری 2020 کو 2 کروڑ اور 5 جنوری کو مزید ایک کروڑ، اسی سال 8 جنوری کو 98 لاکھ ، 3 فروری کو 3 کروڑ روپے ، 20 اگست 2020 کو اکاؤنٹ میں 2 کروڑ جبکہ 24 اگست 2020 کو 2 کروڑ روپے جمع ہوئے۔

خدا گواہ ہے،میں نے آفیشل سیکرٹس اور پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 پر دستخط نہیں …

رپورٹ کے مطابق 4 ستمبر 2020 کو ایک کروڑ 50 لاکھ جبکہ 16 ستمبر کو 2 کروڑ روپے جمع کروائے گئےخیال رہے کہ فرحت شہزادی کیخلاف پی ٹی آئی دورِ حکومت کے دوران بیورو کریسی کی ٹرانسفر اورپوسٹنگ میں کروڑوں روپے کی خورد برد کے معاملے پر تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے انٹرپول کے ذریعے فرحت شہزادی کو گرفتار کر کے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا ہے، ایف آئی اے نے فرحت شہزادی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا ہے،فرحت شہزادی کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد بذریعہ انٹرپول اس کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی-

شاہ محمود قریشی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عدالت فرحت شہزادی کو منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے، ایف آئی اے نے فرحت شہزادی کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کر لیے، فرحت شہزادی اپنے خلاف جاری تحقیقات سے بچنے کے لیے ملک سے پہلے ہی فرار ہے۔

Shares: