فریال تالپور نااہلی کیس، عدالت نے کس کو دیا آخری موقع؟

0
29
فریال تالپور نااہلی کیس، عدالت نے کس کو دیا آخری موقع؟

فریال تالپور نااہلی کیس، عدالت نے کس کو دیا آخری موقع؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں فریال تالپور کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس بحال کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائی کورٹ کنےا فریقین کو 8 جون کو حتمی دلائل دینے کا حکم دے دیا عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر دلائل نہ دیے تو اسٹے آرڈر ختم کردیں گے،

سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ افضل کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس کھول دیا دونوں ایم پی ایز کی عدم پیری پر خود الیکشن کمیشن بھی پہلے درخواست خارج کر چکا تھا، آٹھ فروری کو دوبارہ درخواست آنے پر الیکشن کمیشن نے کیس دوبارہ کھول دیا الیکشن کمیشن کو آٹھ فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر کارروائی سے روکا جائے ، آصف زرداری کی بہن ہوں، سیایسی مخالفین بے بنیاد کیسز میں پھنسا رہے ہیں،دونوں ایم پی ایز نے پہلے میری نااہلی کیلئے اسپیکر سندھ اسمبلی کو درخواست دی تھی،دونوں ایم پی ایز کی درخواست اسپیکر سندھ اسمبلی نے مسترد کر دی تھی ،الیکشن کمیشن اسپیکر سندھ اسمبلی کے فیصلے کیخلاف درخواست سننے کا اختیار نہیں رکھتا

Leave a reply