فساد کی سیاست کی پاکستان میں گنجائش نہیں ہے،مصدق ملک

فساد کی سیاست کی پاکستان میں گنجائش نہیں ہے
pti

اسلام آباد: وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ جس شخص نے چینی صدر کا دورہ ملتوی کرایا وہی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے پہلے کنٹینر لگوارہا ہے، پی ٹی آئی احتجاج کے لیے خاص مواقع ہی کیوں چنتی ہے؟

باغی ٹی وی: مصدق ملک نے کہا کہ ہمارا خواب ملک کی ترقی ہے جب کہ پی ٹی آئی کا خواب جلاؤ گھیراؤ اور فساد ہے، فیصلہ کرلیں کونسا پاکستان چاہیے، ہم مٹی کو ہیرا بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور پی ٹی آئی والے اسی مٹی کو آگ لگارہے ہیں کہ کہیں ہیرا نہ بن جائے،جس شخص نے چینی صدر کا دورہ ملتوی کرایا وہی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے پہلے کنٹینر لگوارہا ہے، پی ٹی آئی احتجاج کے لیے خاص مواقع ہی کیوں چنتی ہے؟

مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کبھی آئی ایم ایف کو خط لکھتی ہے،کبھی غیرملکی مہمانوں کی آمد پر مظاہروں کے لیے نکل آتے ہیں، فساد کی سیاست کی پاکستان میں گنجائش نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما خود باہر نہیں آتے، دوسروں کو احتجاج کیلیے بھڑکاتے ہیں …

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ کے اندر آکر احتجاج کرے، صرف حکومتی نہیں آزاد تجزیہ کار بھی اعتراف کر رہے ہیں کہ معیشت بہتر ہورہی ہے، معاشی استحکام کے سفر کو متاثر نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ روز کے پی ٹی آئی احجاج مظاہرین کے خلاف ریاستی اقدامات بظاہر کامیاب رہے۔ علی امین گنڈا پور کا قافلہ ابتدائی چند ایک رکاوٹ ہٹا کر آگے بڑھا لیکن حسن ابدال کٹی پہاڑی کے پاس بدترین شیلنگ کے باعث وہ آگے نہیں بڑھ سکا جبکہ ڈی چوک سے چائنہ چوک تک شیلنگ اور پکڑ دھکڑکا سلسلہ بھی جاری رہا اور اس دوران بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان گرفتارکو بھی گرفتار کرلیا گیا پولیس نے جڑواں شہروں سے تقریباً 1600 سے کارکنوں کو گرفتار کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کنٹرول روم کا دورہ: امن و امان کی بحالی اور …

اسلام آباد کے ڈی چوک کے بعد آج لاہور کے مینار پاکستان پر احتجاجی مظاہرہ ہے،لاہور میں 6 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے شہر کے داخلی اور خارجہ راستوں کو بند کر دیا گیا ہے،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے-

Comments are closed.