فسادات مجھے برطانیہ چھوڑنے پر مجبور کر سکتے ہیں،حمزہ یوسف

والدنے پاکستانی شناختی کارڈ بناتے ہوئے کہا تھا اک دن سکاٹ لینڈ چھوڑنا پڑے گا،مجھے مضحکہ خیز لگا لیکن آج..حمزہ یوسف
0
108
Humza Yousaf

سابق سکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے کہا کہ وہ بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا سے اس قدر خوفزدہ ہو گئے تھے کہ انہوں نے برطانیہ چھوڑنے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے

حمزہ یوسف کا کہنا تھا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو انتہائی دائیں بازو کے فسادات کی وجہ سے برطانیہ چھوڑنا پڑ سکتا ہے، اسکاٹ لینڈ ابھی تک ان فسادات کی زد میں نہیں ہے جو انگلینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں پھیل چکے ہیں، حمزہ یوسف نے اقلیتی گروپوں کو نشانہ بنانے کو "خوفناک” قرار دیا ، خبر رساں ادارے کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ میں حمزہ یوسف کاکہنا تھا کہ میں اتنا ہی سکاٹش ہوں جتنا وہ ہیں۔ اسکاٹ لینڈ میں پیدا ہوا، اسکاٹ لینڈ میں پرورش پائی، اسکاٹ لینڈ میں تعلیم پائی، ابھی اسکاٹ لینڈ میں میرا تیسرا بچہ ہوا۔ میں صرف ایک سال تک سکاٹش حکومت کا رہنما رہا تا ہم اب میں نہیں جانتا کہ میرا، میری بیوی اور میرے تین بچوں کا مستقبل یہاں سکاٹ لینڈ یا یونائیٹڈ کنگڈم، یا واقعی یورپ اور مغرب میں ہوگا۔ میں کچھ عرصے سے اسلامو فوبیا کے بڑھنے سے پریشان تھا۔

حمزہ یوسف کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں مسلم مخالف اور مہاجر مخالف بیانات کو "معمول” بنا دیا گیا ہے اور اب "سب سے زیادہ خوفناک، پرتشدد طریقے سے کھیلا جا رہا ہے”۔اس سے مجھے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا میرے خاندان کا برطانیہ میں کوئی وجود ہے یا نہیں۔ میں اکیلا نہیں ہوں – میرے پاس مسلم کمیونٹی کی طرف سے سیکڑوں پیغامات آئے ہیں ، جب وہ بچپن میں تھے تو ان کے والد نے خاندان کے لیے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیے تھے کیونکہ ان کا دعویٰ تھا کہ انہیں ایک دن سکاٹ لینڈ چھوڑنا پڑے گا۔ اس نے اس وقت اسے "مضحکہ خیز” کے طور پر دیکھا تھا، لیکن اب اسی چیز پر غور کر رہا ہوں،

واضح رہے کہ 29 اپریل کو پاکستانی نژاد اسکاٹش حمزہ یوسف نے اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے،پاکستانی نژاد حمزہ یوسف 29 مارچ 2023 کو اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر (وزیراعظم) منتخب ہوئے تھے،انہیں اسکاٹ لینڈ کے سب سے کم عمر نوجوان اور پہلے ایشیائی مسلم فرسٹ منسٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے

حمزہ یوسف کے والد مظفر یوسف کا تعلق پنجاب کے علاقے میاں چنوں (خانیوال) سے ہے انہوں نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد اسکاٹ لینڈ منتقل ہوگئے جہاں بطور اکاونٹنٹ کام کیا۔ حمزہ یوسف کی والدہ کینیا میں رہائش پذیر ایشائی خاتون شائستہ بھٹہ ہیں۔ 1985 میں پیدا ہونے والے حمزہ یوسف نے گلاسگو یونیورسٹی سے سیاسیات میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ پاکستانی نژاد حمزہ یوسف دس سال قبل اپنے آبائی علاقے ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے آئے تھے

حسینہ کی بھارت میں 30 ہزار کی شاپنگ،پیسے ختم ہو گئے

در بدر کے ٹھوکرے: شیخ حسینہ واجد کی سیاسی سفر کا المناک انجام

حسینہ کی حکومت کا بد ترین خاتمہ،مودی کی سفارتی سطح پر ایک اور بڑی ناکامی

بنگلا دیشی وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد مظاہرین نے بھارتی کلچرل سینٹر نذر آتش کیا، پاکستان کے خلاف سازش کا ثبوت مل گیا

ہم پاکستان کے ساتھ جانا پسند کریں گے۔ بنگلہ دیشی شہریوں کا اعلان

خالدہ ضیا کے بیٹے ، آئی ایس آئی اور لندن کے منصوبے نے ڈھاکہ میں بغاوت کو ہوا دی: بنگلہ دیشی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف

بنگالی "حسینہ”مشکل میں،امریکی ویزہ منسوخ،سیاسی پناہ کیلیے لندن سے نہ ملا جواب

بنگلہ دیش،طلبا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل

حسینہ واجد کی ساڑھی بیوی کو پہنا کر وزیراعظم بناؤں گا،شہری

حسینہ واجد بھارت میں خفیہ،محفوظ مقام پر،لندن یا فن لینڈ جائیں گی

شیخ حسینہ واجد کے بیٹے صجیب واجد نے والدہ کی سیاست کو خیر باد کہنے کی تصدیق کر دی

شیخ حسینہ واجد نے استعفی دے کر ملک چھوڑ دیا 

بنگلہ دیش،پاکستانی طلبا پھنس گئے، والدین کی وزیراعظم سے اپیل

بنگلہ دیش: 105 افراد کی ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ، فوج طلب کرلی گئی

Leave a reply