فیصل واوڈا کا استعفیٰ، قومی اسمبلی کی خالی نشست پر الیکشن کا اعلان ہو گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 249 سے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا
این اے 249 میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہو گا ،این اے 249 کراچی کی نشست فیصل واوَڈا کے استعفی ٰکے باعث خالی ہوئی تھی،الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 13 سے 17 مارچ تک جمع کرا سکیں گے،امیدواروں کے کاغذات کی ا سکروٹنی 25 مارچ تک کی جائے گی، امیدوار ریٹرننگ افسر کی فیصلوں کے خلاف 29 مارچ تک ٹربیونل میں اپیلیں دائر کر سکیں گے امیدواروں کی حتمی فہرست 6 اپریل کو جاری کی جائے گی،دستبردار ہونے والے امیدوار 7 اپریل تک کاغذات واپس لے سکیں گے،این اے 249 کے امیدواروں کو 8 اپریل کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے این اے 249 میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہو گا،
این اے 249 الیکشن کے لئے مسلم لیگ ن نے مفتاح اسماعیل کو امیدوار نامزد کر رکھا ہے، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے بھی امیدواروں سے درخواستیں طلب کر رکھی ہیں ، تحریک انصاف نے حلقہ این اے 249 کے امیدوار کے انتخاب کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا، پارلیمانی بورڈ میں وفاقی وزیر علی زیدی، فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان اور دیگر شامل ہیں۔ این اے 249 کے لیے 10 سے زائد امیدوار پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لیے سرگرم ہیں
واضح رہے کہ این اے 249 پر 2018 میں شہباز شریف اور فیصل واوڈا مدمقابل تھے، سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے شہباز شریف کو شکست دی تھی۔سینیٹر کا انتخاب لڑنے کے لیے فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا، ان کے استعفیٰ دینے کے بعد این اے 249 کی نشست خالی ہوئی ہے۔