فاٹا کی آواز اب ہر جگہ سنی جائے گی، وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فاٹا کی آواز اب ہر جگہ سنی جائے گی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اسمبلی اجلاس میں فاٹا کے حوالہ سے بل منظور ہونے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کی آواز اب ہر جگہ سنی جائے گی ،فاٹاکومرکزی دھارے میں لانے کیلئے نشستیں بھی بڑھائی جارہی ہیں ،فاٹا کی عوام نے بہت مشکلات کا سامنا کیا، فاٹاکو10سال کیلئےہرصوبہ این ایف سی ایوارڈسے3فیصد دے گا ، وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ فاٹاکی تباہ کاریوں سےنمٹنے کیلئےت مام صوبوں کومالی طورپرسپورٹ کرناہوگا .
واضح رہے کہ فاٹا کے حوالہ سے قومی اسمبلی میں بل پیش کیا گیا تھا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، بل کے حق میں 278 ووٹ ڈالے گئے، اب یہ بل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، سینیٹ سے منظوری کے بعد صدر مملکت کے پاس منظوری کے لئے بھیجا جائے گا. بل کی منظوری کے بعد فاٹا میں قومی اسمبلی کی نشتیں 9 ہو گئی ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستیں 24 ہو گئی ہیں.