بھارتی شہر بنگلورو میں آئی پی ایل کی فتح کا جشن افسوسناک سانحے میں تبدیل ہو گیا، رائل چیلنجر بنگلورو (آر سی بی) کی وکٹری پریڈ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی کامیابی کے موقع پر رائل چیلنجرز بنگلورو کی وکٹری پریڈ چنا سوامی اسٹیڈیم میں جاری تھی کہ اچانک افراتفری پھیل گئی، جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوئے۔نائب وزیراعلیٰ کرناٹک نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں متعدد افراد بے ہوش بھی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
پریڈ کے دوران جیسے ہی ٹیم کی بس اسٹیڈیم پہنچی، ہجوم آگے بڑھا اور بدنظمی کی صورت حال پیدا ہو گئی، جس کے نتیجے میں لوگ ایک دوسرے پر گرنے لگے، دم گھٹنے اور دبنے سے اموات ہوئیں۔عینی شاہدین اور زخمی افراد نے انتظامیہ کو مکمل ناکام قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر اجتماع کے باوجود کوئی حفاظتی انتظامات یا ہنگامی سہولیات موجود نہیں تھیں۔
واقعے کے بعد ریاستی حکومت اور مقامی انتظامیہ کو شدید تنقید کا سامنا ہے، اپوزیشن رہنماؤں نے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ متعدد شہری تنظیموں نے اسے "انتظامی کوتاہی” قرار دیا ہے۔ابھی تک حکام کی جانب سے باضابطہ تحقیقات یا سرکاری طور پر ہلاکتوں کی تصدیق کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیوز وائرل ہیں، جن میں بھگدڑ اور چیخ و پکار کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی سے منظور شدہ متعدد بلوں کی توثیق کر دی
برطانیہ، موسم سرما ایندھن ادائیگی اسکیم میں توسیع کا عندیہ، مزید افراد مستفید ہوں گے
کراچی میں ٹینکر ڈرائیور کی ٹریفک اہلکار کو اغوا کرنے کی کوشش، تصادم میں 3 اہلکار زخمی
محکمہ جیل خانہ جات سندھ میں بھرتیوں اور ترقیوں کا نیا اسکینڈل