ایف اے ٹی ایف، بلیک لسٹ سے بچنے کیلیے پاکستان کا بڑا قدم

0
82

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے بلیک لسٹ سے بچنے کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے علیحدہ یونٹ قائم کر دیا ہے، جس کا نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، نیا یونٹ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے اہداف کے حصول کے اقدامات کاجائزہ لے گا، ایف اے ٹی ایف کمپلائنس یونٹ کسی محکمے یا ادارے سے ریکارڈ لینے کا مجازہوگا۔ کمپلائنس یونٹ پورے ملک سے منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت کے حوالے سے رپورٹس مرتب کرے گا۔

ایف اے ٹی ایف اجلاس کے موقع پر عبدالرحمان مکی کو گرفتار کر کے بیرونی آقاوں کو خوش کیا گیا:یحییٰ مجاہد

واضح رہے کہ عالمی منی لانڈرنگ کے نگران ادارے ایف اے ٹی ایف نے جون 2018 میں دہشت گردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے خدشات کی بنا پر پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈال دیا تھا۔ گزشتہ ماہ چین کے صوبے گوانگزو میں ملاقات کے دوران اسلام آباد کو ایکشن پلان میں بتائے گئے 27 میں سے 18 انڈیکیٹرز پر غیر مطمئن اقدامات کرنے پر ڈومور کا کہا گیا .فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے اپنی رپورٹ میں ستائیس نکاتی ایکشن پلان میں اٹھارہ نکات کو نامکمل قرار دیا تھا۔ ادارے نے پاکستان کو آٹھ کالعدم تنظیموں کیخلاف موثرترین اقدامات کر نے کی ہدایت کی ہے ۔

دوسری جانب ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے بعد وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر پاکستان میں 1252 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے، این جی اوز بغیر رجسٹریشن اور تجدید سے مختلف کاموں میں مصروف تھیں، این جی او ز کو 15جولائی تک تجدید اورمالی معاملات بارے آگاہ کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں . محکمہ انڈسٹریز نے این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کرکے وزارت داخلہ کو آگاہ کردیا ہے۔

پاکستان میں کن ممالک کی این جی اوز کام کر رہی ہیں؟ اہم خبر آ گئی

واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے این جی اوز کی رپورٹ بھی مانگی تھی اور سونے کا کاروبار کرنے والوں کے حوالہ سے بھی ڈیمانڈ کی تھی کہ سونے کی خریدوفروخت پر ادائیگیاں نقد کیش کی بجائے بینک سے ہونی چاہئے

 

Leave a reply