بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیاہ کاری کے الزام پر ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں باپ نے اپنی بیٹی اور بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
واقعہ کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر پیش آیا، جہاں ملزم عبد اللطیف نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی بیٹی نازنین اور بھانجے غلام قادر کو گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا ہے۔ لاشوں کو فوری طور پر قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔
پولیس حکام کے مطابق کیچی بیگ تھانے کی ٹیم نے ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارنے کا عمل شروع کر دیا ہے، اور جلد گرفتاری کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔یہ واقعہ بلوچستان میں غیرت کے نام پر ہونے والے مسلسل قتل کی ایک اور کڑی ہے، جس نے شہری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
قطر نے اولمپکس 2036 کی میزبانی کے لیے باضابطہ بولی دے دی
آئی پی ایل کھلاڑیوں کی صحت کے لیے خطرہ بننے لگا
فلسطین و کشمیر کا حل نہ ہونا عالمی برادری کا دہرا معیار ہے، اسحاق ڈار