کراچی؛ ڈکیتی مزاحمت پر 2 بچوں کا باپ اور 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل
کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 بچوں کا باپ اور 5 بہنوں کے اکلوتے بھائی کو قتل کردیا گیا جبکہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری تھانے کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر ٹو جمعرات بازار گراؤنڈ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے 35 سالہ مزمل احمد ولد بشیر احمد کو قتل کردیا، مقتول شخص 2 بچوں کا باپ اور5 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جو ویلڈنگ کا کام کرتا تھا، واقعہ کے روز مقتول اپنی بڑی بہن سےفیملی کےہمراہ ملنےآیا ہوا تھا اور واپسی پرافسوسناک واقعہ پیش آگیا۔
سعودی عرب سے کراچی پہنچے والا عمرہ زائر ائرپورٹ پر انتقال کرگیا
مقتول مزمل کے اہلخانہ نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران سے فل الفور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، رات گئے خواجہ اجمیرنگری پولیس نے ڈکیتی مزاحمت پر مزمل کوقتل کرنے کے واقعے کامقدمہ الزام نمبر23/87 بجرم دفعہ 302/397 کے تحت مقتول کی بہن راحیلہ کی مدعیت میں نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔
مدعیہ مقدمہ کے بیان کے مطابق ان کا بھائی مزمل پی آئی بی کالونی سے اپنی فیملی کے ہمراہ ان کے گھر آیا ہوا تھا اور واپسی کے لیے نکلا توایک موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے انہیں روکا موٹر سائیکل پر میرے بھائی کی دوبچیاں اس کی بیوی اوربھانجی سوار تھی ڈاکونے میری بھابھی سے پرس چھین کر بھاگنے کی کوشش کی۔
کراچی؛ ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں اندھی گولی سے زخمی دو سالہ بچہ دم توڑ گیا
ملزمان کی جانب سے پرس گھسیٹنے کے باعث مقتول موٹرسائیکل اور بیوی بچوں سمیت زمین پر گرا ملزمان نے اچانک فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے، ملزمان کی فائرنگ سےبھائی کوگولی گردن پر لگی جوجان لیوا ثابت ہوئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے کہ جبکہ پولیس نے ایک سی سی ٹی وی بھی حاصل کرلی ہے۔