راولپنڈی(اے پی پی) ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی حاجی ظفر اقبال نے کہا ہے کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی پوری زندگی قیام پاکستان اور تعمیر پاکستان کی جدو جہد میں گزری۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے 127 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح نے قائد اعظم کی قیام پاکستان کے لیے جدو جہد میں بھر پور ساتھ دیا،انھوں نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں خواتین کو منظم کیا اور تحریک کو عروج بخشا، مادر ملت آخری دم تک قائد اعظم کے ساتھ رہیں اور ان کی وفات کے بعد بھی تکمیل پاکستان کے لیے اپنی زندگی وقف کیے رکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ فاطمہ جناح کا سیاسی کردار آج بھی تعمیر وطن کی خواہش رکھنے والی خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔
مادر ملت فاطمہ جناح کی زندگی قیام وتعمیر پاکستان کی جدوجہد میں گزری،ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال

Latest from راولپنڈی

شمالی وزیرستان :خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 14 خوارج ہلاک
راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 14 خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے

عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کیلئے پولیس ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کے لیے پولیس ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان

ملزم کو جعلی مقابلے میں قتل کرنا توہین عدالت ہے
انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت نے کہا ہے کہ غیرضمانتی وارنٹ گرفتاری حاصل کر کے ملزم کو جعلی مقابلے میں قتل کرنا توہین

بشریٰ بی بی کا عدالت آنے سے انکار،جج برہم
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے موقع پر عمران خان

عمران خان کی رہائی پر کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ،وکیل نعیم پنجوتھا
راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا ہے کہ بانی کی رہائی پر کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔ عید سے قبل