تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی گرفتاری سے بچنے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں، سپریم کورٹ کی عمارت میں چھپ کر بیٹھنا بھی کام نہ آیا ، باہر نکلتے ہی فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا
گرفتاری سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی وکیل کو اس طرح سے گرفتارکیا جا رہا ہے سیاست نے وکلاء کو تقسیم کردیا
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری دوپہر 12 بجے سے سپریم کورٹ میں تھے گرفتاری سے بچنے کے لئے وہ باہر نہین آ رہے تھے اور پولیس کی بھاری نفری فواد کی گرفتاری کے لیے سپریم کورٹ کے باہر موجود تھی فواد چوہدری باہر نکلے تو پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا
واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنماوں اسد عمر، علی زیدی، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔